شاندار سجاوٹ کے ساتھ ایک گھر

usranaz usranaz
homify Salas de estilo ecléctico
Loading admin actions …

آج ھم آپکو بلھم کے ایک ایسے گھر میں لے جایئں گے جو بلا شک و شبہ آپکو حیران کر دے گا۔گھر کے مالک نے لندن میں قائم ایک پیشہ ور گھر تعمیر کرنے والی ٹیم بلینک سٹون سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا تا کہ رہائشی جگہ کی  مکمل اندرونی حصوں کی تزئین و آرائش میں مدد حاصل کی جا سکے جیسے دیواروں کے رنگ، فرش ،فرنیچر کے حصے اور سجاوٹی اشیا شامل ہیں -
آخر کیا نتیجہ نکلا ؟  آیئے ایک نظر دیکھتے ہیں!

باورچی خانہ

homify Cocinas de estilo industrial

فنی آلات جیسے شاندار چولہا اور بینچ، اور کافی مقدار مین کچن میں استعمال ھونے والی چیزوں کے ساتھ یہ باورچی خانہ آرام دہ اور دلکش ھے۔  دایئں طرف بنی اینٹوں کی دیوار گھر کے بیرونی حسے سے میل کھاتی ھوئی گھر میں ایک صنعتی وضع پیدا کرتی ھے۔

بیرونی حصہ

homify Casas modernas

اگرچہ بیرونی حصے میں کچھ زیادہ نہیں کیا گیا،بھوری رنگ کی اینٹوں کی دیوار سے گھر کے عقبی حصے کی شان بڑھا دیتی ھے، روائتی اگواڑا گھر کےنئے  اندرونی حصے سے موثر مماثلت رکھتا ھے۔ جادوئی سرکنے والے شیشوں کا اضافہ عقبی چبوترہ کو گھر کا حصہ بنا دیتا ھے۔آپ اندر سے دیکھ کر بہت پسند کریں گے۔

کھلی جگہ کا منصوبہ

homify Cocinas de estilo ecléctico

ایک کھلی جگہ کا منصوبہ ان گھروں کے لئے بنایا گیا ھے جن کے باورچی خانے اور کھانا کھانے کی جگہ دونوں شوخ و چنچل ہیں۔گہرے اور بھورے خاکستری رنگ سے سجائی گئی  کھانے کی یہ جگہ ، شاندار لکڑی کے میز اور چمڑے کا لباس پہنے کرسیاں دونوں خاکستری رنگ سے مزین کھانے کی جگہ کا لطف بڑھا رہے ہیں۔

غور کریں، چھت سے آویزاں روشنی کے فانوس ،الماریوں کے اندر لگی روشنی اور انرونی حصہ میں آسمانی رنگ کی روشنی کا خوبصورت انتخاب قدرتی روشنی کے بہاؤ کا احساس دلاتی ھے۔

رہائشی کمرہ

homify Salas de estilo ecléctico

گھر عقبی ونگ کے ڈیزائن کے حوالے سے رہائشی کمرہ قدرے وسیع وضع رکھتا ھے،لکڑی کے فرش ، چمڑے کے بنے عقبی ونگ ،جدید چمنی ،لکڑی کے شراب کے لئے ریک یا کام کرنے کی جگہ  کو سجانے کے لئے رنگوں کے انتخاب میں بھورا اور خاکستری رنگ اھمیت رکھتے ہیں۔

رہائشی کمرے کے اندر کھانے پکانے کے علاقے میں واقع کھڑکیون اور شیشے کے دروازوں کا شکریہ جن سے قدرتی روشنی دونں جگہوں کو منور کرنے کے لئے گزرتی ھے۔

سونے کا کمرہ

homify Cuartos de estilo ecléctico

یہ ضروری نہیں ھے کہ داخلی ڈیزائنر  چھوٹے سونے کے کمرے کے لئے گہرے رنگوں کا انتخاب کریں،تا ھم یہاں سونے کے کمرے میں گہرے سبز رنگ کا فیصلہ بہترین رھا ھے، جس سے کمرہ باوقار اور دلکش نظر آ رہا ھے۔

مختلف شکلوں کے ساتھ خاکی پتھر آرام دہ سکون کا احساس پیدا کرتا ھے،جبکہ سیاہ رنگ کے دھاتی فریم کے ساتھ بیڈ ، کونے میں رکھی لکڑی کی بنی دیواری الماری سے دلچسپ مماثلت رکھتا ھے۔

غسل خانہ

homify Baños de estilo ecléctico

روشنی اور بناوٹ کے اعتبار سے غسل خانہ کی سطحیں چمکدار بنائی گئی ھیں،کونے میں رکھے لکری کے سٹور والی الماریاں شاندار اورآرام دہ تصور پیش کرتی ہیں۔ضسل خانہ کے شاور اور سنک کو صاف شفاف شیشے کے کرسٹل کے ساتھ بنایا گیا ھے۔جو انتہائی دلکش اور خوشنما لگتی ھے۔

اگر آپ اس گھر کو پسند کرتے ہیں تو نیو یارک شہر کے دو منزلہ کو بھی بہت پسند کریں گے!

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista