روشن اور جدید اندرونی حصے کے ساتھ ایک ۳ منزلہ گھر

Resham Ejaz Resham Ejaz
DR.HARIHARAN RESIDENCE, Muraliarchitects Muraliarchitects Puertas y ventanas de estilo moderno
Loading admin actions …

آج مرالی آرکیٹیکٹس کے معمار آپ کے لیے ایک نہایت جدید اور روشن گھر لے کر آئے ہیں۔  اس 3 منزلہ گھر میں ایک ڈاکٹر اپنے ماں باپ اور چھوٹے بھائی کے ساتھ رہتے ہیں۔ ان کا کلینک تہہ خانے میں بنا ہے۔ شیشے کا بے دریغ استعمال اس گھر کو دھوپ کی خوشی سے بھر دیتا ہے جبکہ ہلکے اور گہرے رنگوں کی لکڑی کا استعمال اندرونی حصے کو مزید عمدہ بناتا ہے۔ دھیمے اور درمیانے رنگ استعمال کیے گئے ہیں تا کہ روشنی جتنا ہو سکے اتنی پھیلے۔

دن کے وقت بیرونی حصہ

سفید دیواریں، جدید خطوط اور شیشے سے بنی بڑی بڑی کھڑکیاں اس بیرونی حصے کو نئی اور کھلی وضع دیتے ہیں۔ پتھر سے بنی سیڑھیاں آپ کو مرکزی داخلے تک لے جاتی ہیں جبکہ سرسبز گھاس منظر میں رنگوں کا اضافہ کرتی ہے۔

اندھیرا ہونے کے بعد

اندھیرے کے بعد اندرونی و بیرونی حصے کی روشن مگر پرسکون روشنیاں جلا دی جاتی ہیں تا کہ گھر کسی ہیرے کی طرح دمکتا رہے۔

روشن اور ہوادار بالان

سفید ہموار دیواریں، ہموار لکڑی کا کام، دو منزلیں اور بڑی بڑی شیشے کی کھڑکیاں بالان کے داخلے کو روشن، خوشگوار اور خوبصورت بنا دیتی ہیں۔ لکڑی کے فریم میں لگے شیشے سیڑھیوں اور دوسری منزل کی ریلنگ بناتے ہیں۔

اچھوتا پن

داخلے سے آگے آنے پر آپ ایک منفرد نماز پڑھنے کا کمرہ دیکھتے ہیں جس کی دیواروں اور دروازے پر زاویاتی ڈیزائن بنا ہے۔  روشنی کی آمدورفت کے لیے اس میں مستطیل اور چوکور شکلیں کاٹی گئی ہیں۔

نماز پڑھنے کی آرام دہ جگہ

دروازہ کھلنے پر آپ ایک چھوٹا مگر آرام دہ نماز پڑھنے کا کمرہ دیکھتے ہیں جو سنہری روشنی  بھرا ہے۔ صفائی سے تنصیب کردہ درازیں جائے نمازیں وغیرہ رکھنے کے کام آ سکتی ہیں۔

پیارا کھلا کچن

ایک تقریبا گول ترتیب، گہرے رنگ کے گرینائٹ کے کاؤنٹر، لکڑی کی درازیں اور الماریاں اور جدید آلات اس کھلے کچن کو آسان اور آرام دہ بنا دیتے ہیں۔ یہاں ہلکے اور گہرے رنگوں کا ملاپ بے حد پر کشش ہے اور کچن میں قدرتی روشنی بھی آتی ہے۔

روشن راہداریاں

ہموار لکڑی کے فریمز سے بنی اور خوبصورت سلاخوں سے محفوظ کی گئی بے شمار بڑی بڑی کھڑکیوں کی وجہ سے اس گھر کی راہداریوں میں بہت سی دھوپ آتی ہے۔

اب چلیے ۴۸۰ میٹر پر مشتمل ایک پرکشش گھر کے سفر پر۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista