پہلے اور بعد میں: ۵ مردہ کمروں کی حیات بخش تزئین و آرائش

Shahtaj Shahtaj
Home Staging - ETW in Ennepetal, raum² - wir machen wohnen raum² - wir machen wohnen
Loading admin actions …

جب ہم کوئی نیا گھر بنواتے ہیں یا پرانے گھر کو ضرید کر اس میں تزئین و آرائش کرواتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ یہ دنیا کا مشکل ترین کام ہے، اور پتہ نہیں یہ بن بھی پائیگا کہ نہیں اور اس میں کتنا عرصہ لگے گا۔ لیکن جب یہی گھر ماہرانہ ہاتھوں  فنکاری سے تیار ہوجاتا ہے تو دیکھنے والوں کی آنکھٰن کھل جاتی ہیں اور عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ تو آئیے ہم آپکو لیے چلتے ہیں ۵ مردہ کمروں والے گھر دکھانے جسے ماہرین نے کس طرح اپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے اعلٰی ترین کمروں کا درجہ دے دیا ہے۔

۱۔ خوابگاہ

یہ ایک اجڑے ہوئے کمرے کا منظر پیش کر رہا ہے جس پر کافی محنت کی ضرورت ہے اور اس پر اور پیس لگانے کی بھی صرف چار دیواریں بنا کر اسے چھوڑ دیا گیا ہے، حتٰی کہ اسکی ہلکی سی صفائی کی ضرورت بھی محسوس نہیں کی گئی۔ دیکھنے میں بہت برا لگ رہا ہے اور دل کر رہا ہے کوئی جادو کی چھڑی گھما کر اسکی حالت سدھاری جائے۔

اب دیکھئیے اسے جادو سے کیسا بنایا گیا ہے اسکا فرش بھورے رنگ کی ٹائلوں سے سجایا گیا ہے، سفید دیواروں کے بیچ کتھئی رنگ اچھا منظر دے رہا ہے۔ پھر سفید فرنیچر جس میں ایک خوبصورت پلنگ اور ایک شیلف اور کھڑکی کے نیچے جالی لگا کر اسکو جدید وضع دی گئی ہے۔ دو موڑھے رکھے گئے ہیں تاکہ کوئی مہمان آکر بیٹھ جائے اور خوبصورت سفید روشنیوں کی دودھیا روشنی نے ماحول کو خوابناک بنا دیا گیا ہے۔

۲۔ کھانے کا کمرہ

یہ کمرہ اداس اور پریشان سا محسوس ہو رہا ہے اسکی حالت دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہاں بیٹھ کر کھانا کھانے والے کے گلے سے کھانا برے مشکل سے اترتا ہے۔ اسلئے معماروں نے کوشش کی ہے کہ یہ کمرہ بھی جلد اچھی حالت میں آجائے تاکہ آنے والے مہمان بھی پرسکون ہوکر کھانا کھائیں اور کھانے سے صحیح انصاف کر سکیں۔

فرش کو کتھئی ٹائلوں سے مزین کیا گیا ہے۔ سفید رنگ کی دیواروں اور آف وائٹ رنگ ے پردوں نے کمرے کو ٹھنڈک بخش دی ہے جس میں سیاہ کرسیوں کے ساتھ چھوٹی کھانے کی میز چھوٹے خاندان یا کم افراد کے لئے کافی ہے۔ ساتھ میں چھوٹا قالین بچھا کر اس میں چند آرام کرسیاں رکھ کر مہمانوں کو کھانے سے پہلے یا بعد میں تھوڑا آرام کرنے کا بھی موقع مل سکتا ہے۔ دیواروں پر چند تصاویر یا مناظر کے فریم کمرے کو بھرا ہوا دکھا رہے ہیں۔

۳۔ باورچی خانہ

ایک اچھے گھر میں سب سے زیادہ اچھے اور برے اثرات باورچی خانے کے نظر آتے ہیں۔ ایک سلیقہ مند یا پھوہڑ خاتون خانہ کا امتحان ہوتا ہے اگر وقتی استعمال کے لئے کچھ چیزیں لا کر باورچی خانے کو استعمال کرلیں تو اس میں پھوہڑ پن نظر آجاتا ہے جوکہ دیکھنے والے کی طبیعت پر گراں گزرتا ہے۔ اس میں بکھری ہوئی اشیاء دھول مٹی سے بھری ہوئی اور سامان کی بے ترتیبی طبیعت میں بےزاری پیدا کردیتی ہیں۔

اس کو ماہر ہاتھ لگتے ہی اسکی شکل بدل کر رکھ دیتی ہے۔ جیسے کہ چولہے کی سیٹینگ کاؤنٹر پر خوبصورت سیاہ یا پھولوں والے ٹائل کا استعمال الماریوں پر سفید رنگ یا پالش اسکی خوبصورتی کو اجاگر کرتی ہیں۔ بیسن کے پاس سیاہ یا سرمئی ٹائلوں سے اچھی وضع دکھائی دیتی ہے، کھڑکی کے پاس چھوٹے پودوں والے گملے ٹھنڈی ہوا میں بہار کا مزہ دیتے ہیں، اسی طرح صاف شفاف باورچی خانہ آنے والے پر اچھی اثرات مرتب کرتا ہیں۔

۴۔ باتھ روم

صحت اور صفائی کے اعتبار سے باتھ روم بھی گھر کا ایک اہم حصہ ہے لیکن یہی باتھ روم اگر بکھرا ہو، میلے کپڑے بالٹی کے اندر باہر پڑے ہوں، باتھ ٹب گندا ہو، واش بیسن پر سارے لوازمات پھیلے پڑے ہوں، بالٹیاں الٹی سیدھی پڑی ہوں، پونچھا لگانے کا ڈنڈا کہیں اور پڑا ہو، شاور سے پانی کے قطرے ٹپک رہے ہوں، صابن زیمپع کے جھاگ بھی پھیلے پڑے ہوں تو یہ باتھ روم ایک بھوت گھر کا منظر دکھاتا ہے کہ آنے والے ضرورت کے تحت اندر جانے سے خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔

اسی باتھ روم کو رنگ کروا کر اسکی ٹائلوں کو دھلوا کر اس میں تولیے کا اسٹینڈ لگوا کر یہاں پر تولیا پھیلا دیے جائیں۔ باتھ ٹب کا کنارہ ایک مناسب سائز کی ٹرے رکھ کر سارے لوازمات ایک ساتھ رکھ دیا جائے۔ میلے کمڑوں کے لئے ٹوکری رکھ کر اس میں دھونے کے لئے جمع کردیا جائے تو آپ دیکھینگے کہ کس طرح اس میں جان ڈال دی گئی ہے۔ باتھ روم کے دروازے پر یا باتھ ٹب کے پاس ایک پاپوش رکھ دیا جائے تو ٹائلوں پر پانی سے نشان نہیں بنتے۔ آخر میں وقفے سے آئیر فریشنر کا استعمال اس میں آنے والوں کو صحیح معنوں میں تازہ دپ کردیگا اور آپ بنانے والے کی محنت پر اسے بھرپور داد دے سکینگے۔

۵۔ دیوان خانہ

دیوان خانہ عام طور پر مہمانوں کے کمرے کو کہا جاتا ہے جس میں آنے والے مہمان کچھ تکلف سے کچھ بےتکلفی سے بیٹھتے یا لیٹتے ہیں مگر گھر کا کوئی بھی حصہ بغیر توجہ یا محنت سے بنانے والے کی کوشش کے خوبصورتی نہیں لاتا اور نا ہی اچھا تاثر پیدا ہوتا ہے۔ ایک مردہ دیوان خانہ بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔ اس میں آنے والے مہمان اس کے ہولناک حالت دیکھ کر لرز جاتے ہیں۔ اس لئے کوشش کرنی چاہئے کہ گھر کے دیوان خانے کو پہلے بنوالیا جئے تاکہ آنے والے مہمان اس میں بیٹھ کر سکون اور راحت کا احساس پا سکیں۔

اس میں صوفے، چھوٹی میز، ایک میز، چند کرسیاں، کھڑکیوں میں نیچے سے شیلف لگوا کر مناسب سائز کے گلدان اور اس میں پھول سجا کر رکھ سکتے ہیں۔ کھڑکی سے آتی روشنی دن بھر کمرے کو روشن رکھ سکتی ہے۔ کونے میں سجا ہوا لیمپ یا گلدان اس کمرے کو بھرا ہوا رکھ سکتی ہے۔ غرض یہ کہ چھوڑنے سے بجٹ کی قربانی دے کر ہم اپنے مردہ اور بےجان نظر آنے والے گھر کو زندہ کرکے رکھ سکتے ہیں اور ہمارے ماہرین کی محنت اس میں چار چاند لگا دیگی۔

مزید تزئین و آرائش کے نمونے دیکھنے کے لئے پڑھیں: پہلے اور بعد میں: ایک برباد گودام بنا ڈیزائنر کا خوابی گھر

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista