دیوار کو کیسے روغن کیا جائے : پانچ غلطیاں جو اکثر ہم کر جاتے ہیں۔

usranaz usranaz
homify Salas de estilo moderno
Loading admin actions …

کیا آپ نے کبھی ایسی صورت حال کا سامنا کیا ھے؟ اگر ایسا ھے تو یہ کام اتنا آسان نہیں ھے جتنا نظر آتا ھے۔اس کام کو کرنے سے یہ تجربہ حاصل ھوتا ھے کہ جو غلطیاں آپ سے سعزد ھوئی ہیں وہ مستقبل میں شاید نہ ھوں۔ یہ آپ کے لئے بہت مدد گار ثابت ھوگا جو ہم اکثر گھر کی دیواروں کا پینٹ تیار کرتے ھوئے بار بار ان غلطیوں کو دہراتے ہیں۔آپ کا جو بھی معاملہ ھے یہ آئیڈیا بک ہمیشہ آپ کے لئے مفید ثابت ھو گی جب بھی آپ روغن کے لئے پینٹ کو تیار کرنا چاہیں گے۔اس بات کی ضمانت دیتے ہیں کہ آپ کے ساتھ کچھ غلط نہیں ھوگا اور نتائج پیشہ ورانہ طور پر شاندار ملیں گے!

غلطی # 1 : کام کے علاقے کے میں تیاری کے حوالے سے کمی

اسعلاقے کو مکمل طور پر صاف کریں جہاں ہم پینٹ کرنے جا رہے ہیں۔ اکثر اوقات ہم پینٹ والے علاقے کے حوالے سے غلط فہمی کا شکا ر ھو جاتے ہیں اور ایسے نظر آتا ھے کہ جو جگہ ہم نے پینٹ کے لئے صاف کی ھے وہ کافی ھے۔ جب کہ ہمارا اندازہ غلط ثابت ھو جاتا ھے۔ اور اپنی بہت سے کام کی چیزوں کو خراب کر بیٹھتے ہیں جب پینٹ کے چھینٹے ہماری قیمتی چیزوں پر پڑتے ہیں۔ ہمارا مشورہ یہی ھے کہ جب بھی آپ پینٹ کرنے لگیں تو اس کے احاطے کی جگہ کو کشادہ رکھیں،اس کے ارد گرد رکھی ھوئی چیزوں کو محفوظ کر لیں۔

اس جگہ کی حفاظت کیسے کی جائے؟

اگر ممکن ھو تو کام والی جگہ سے فرنیچر کو ہٹا لیں اور اسے کسی دوسری جگہ پر محفوظ کر لیں۔اگر ایسا نہیں کر سکتے تو اسے پلاٹک کے کور سے مکمل ڈھانپ لیں یا پرانے کپڑے میں اچھی طرح لپیٹ دیں۔آپ کو چھت کے ساتھ ملتی ھوئی دیوار اور کونوں کو بھی پینٹ سے بچانا ھو گا۔ اس مقصد کے لئے ہم آپ کو ایک چپکنے والی ٹیپ کا مشورہ دیں گے جو کہ عام سے سٹور پر بھی دستیاب ھوتی ہیں۔زمین کے لئے جو چیز آپ نے بچھائی ھے اس کو اچھے طریقے سے دیوار سے لگائیں کیوں کہ اگر اس پینٹ کا ایک قطرہ بھی فرش پر گرا تو اسے صاف کرنے میں خاصی محنت خرچ ھو سکتی ھے۔

غلطی # 2 : دیوار کے لئے ناکافی تیاری

بعض اوقات ہم دیواروں کو نئے رنگ یا پینٹ کی تجدید کرنے میں جلدبازی کرجاتے ہیں. یہ ایک  ایسی غلطی ہے جو اکثر ہو جاتی ہے اور حتمی نتائج حاصل کرنے میں سنگین نتائج حاصل ھو سکتے ہیں. پینٹ کرنے والی دیوار صاف کرنا ضروری ہے اور بعض اوقات ہم جو پینٹ تیار کرتے ہیں اکثر وہ ہمارے اندازے کے بر عکس ناکافی ھو جاتا ھے۔

اور اسی کی چھت کے لئے بھی

اس کے علاوہ اگر ہم چھت کو پینٹ کرنے جا رہے ہیں، تو ہمیں پینٹنگ کا کام شروع کرنے سے پہلے مناسب طریقے سے پینٹنگ کی سطح کو تیار کرنا ضروری ہے.

اضافے کے طور پر، جب ہم پینٹ کرنے والی سطحوں کو صاف کرتے ہیں تو دیوار یا چھت میں جو واضح دراڑیں اور سوراخ نظر آتے ہیں انہیں سفید مٹی (مثال کے طور پر پلاسٹک پیرس) سے بھر دیں اس جگہ کو پینٹ کرنے سے پہلے ایک مناسب رگڑائی ضرور کرا لیں یہ ہمارا مشورہ ھے۔ اس سے پینٹ کی سطح متوازن اور ہموار ھو جائے گی۔

غلطی # 3 – پینٹ منتخب کریں اور خریدیں

ایک رنگ کو لاگو  کرنے سے پہلے، ہمیں اچھی طرح سے دیکھنا  پڑے گا کہ یہ اس جگہ کے لئے صحیح رنگ ہے جسے ہم پینٹنگ،سجاوٹ اور سٹائل کے لۓ منتخب کرنے جا رہے ہیں. تشخیص کے بغیر فوری فیصلے کرنے سے بچیں، اگر یہاس کے لئے نہائت اہمیت کا حامل ھے۔ (اکثر تازہ ترین فیشن کے رجحانات کا انتخاب ایک بہترین فیصلہ نہیںھوتا) اور یاد رکھنا ضروری ہے کہ اس جگہ میں قدرتی روشنی کا بہاؤ کس قدر ھے یہ پینٹ کے رنگ پر براہِ راست اثر انداز ھوتی ھے۔

پینٹنگ کی خصوصیات

homify Salas de estilo moderno

ہم آپ کو مشورہ دیتے ہیں کہ چھوٹے سطح پر تھوڑا سا پینٹ کریں اور چیک کریں کہ کیسا رنگ چھوڑتا ھے۔

اس پینٹ کی خصوصیات کو جاننے کے لئے اس کے لیبل کو پڑھین۔بلا شبہ اس پر اس کے متعلق تمام خصوصیات بیان کی جاتی ہیں۔ مثال کے طور پر بؑض پینٹ کے بارے بیان کیا جاتا ھے کہ یہ مکمل طور پر نمی اور پانی والی جگہوں کے لئے نا مناسب ہیں جیسے باورچی خانہ اور غسل خانہ وغیرہ۔

اوہ! ایک ضروری چیز۔ آپ کو اپنے پینٹ والے علاقے کی پیمائش کر لینی چاہئے تا کہ پینٹ خریدتے وقت آپ مناسب مقدار میں پینٹ کو خرید سکیں۔

غلطی # 4 – بذاتِ خود ہینٹ کرنے کا عنل

پینٹ کرنے والے رولر کو اُٹھایا اور پینٹ کے ڈبے کا منہ کھول کر پینٹ والی جگہ پر پینٹ کرنے کے لئے صف آرا ھو جانا ! یہ وہ جگہ ھے جہاں ہم بنیادی مشکلات کا شکار ھو جاتے ہیں۔خاص کر جب ہم پینٹ کرنے کی بنیادی طریقوں سے واقف نہیں ھونگے۔ کچھ خاص سطحوں پر اور کچھ غیر معمولی رنگوں پر ہمارا پینٹ کبھی کبھار صحیح طریقے سے کام نہیں کرتا،یہ بات بھی عموما’ دیکھنے میں آتی ھے کہ پینٹ میں بلبلے بننا شروع ھو جاتے ہیں یا پینٹ کے برش یا رولر اپنا نشان چھوڑنا شروع کر دیتے ہیں۔

ان سب سے بچنے کے لئے ضروری ھے کہ ہمارے پاس معیاری قسم کا پینت اور اوزار موجود ھوں۔اور اس کام کو آرام اور پرسکون امداز میں خطروں سے بچتے ھوئے مناسب تریقے سے سرامجام دیں۔ جب ہم پینٹ کرنے کی تیاری کر رہے ھوتے ہیں تو یہ بہتر ھے کہ ہم کسی ماہر پیشہ ور کے مشوروں پر ایک نظرڈال لیں۔ جو پینٹنگ یا ہماری اشیاء کی ضرورت کے لئے سب سے زیادہ مناسب استحکام کی نشاندہی کرے گی.

غلطی # 5 – خشک کرنے کے بعد

جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، ایک گھرکی دیوار کی پینٹنگ بہت آسان لگتی ہے لیکن جب آپ کام کرنے کے لئے نیچے اترتے ہیں تو یہ بات سمجھ آ جاتی ھے کہ یہ اتنا آسان نہیں ہے جیسا کہ آپ نے ابتدائی طور پر سوچا اور نتیجہ ہماری توقعات کے برعکس نکلتا ھے۔ اگر آپ نے پچھلی تجاویز کی پیروی کی ہے تو آپ اس کام کے اختتام پر بغیر کسی نقصان اور حادثے کے پہچ جائیں گے۔اور آپ کو اس پینٹ کا حتمی نتیجہ دیکھنے کے لئے صرف اس  کے خشک ھونے کا انتظار کرنا پڑے گا۔

تا ہمہم یہ مشورہ دیتے ہین کہ پینٹ کرنے کے بعد اس کی سطحوں کو باریک بینی سے جاچ لیں اور اگر آپ کو اس میں کہیں عیب یا غلطی نظر آتی ھے تو اسے تر حالت میں ٹھیک کر لیں کیوں کہ یہ خشک ھونے کے بعد بہت مشکل سے ٹھیک ھوگا اور اس کے مزید بگڑنے کے مواقع بڑھ جائیں گے۔

اور ھاں! اب یہ وقت ھے جب آپ اپنے کام کو دیکھ کر مبارک باد دے سکتے ہیں۔اور اس نئے منظر جس میں پوری طرح سے زندگی بھری ھوئی ھے، اس سے پوری طرح لطف اندوز ھو سکتے ہیں۔آپ کو اپنے گھر کی سجاوٹ میں ایک مناسب رنگ کے ساتھ مناسب روشنی میں تیار کردہ اس منظر مین ایک خاص اثر نظر آئے گا.

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista