آپ کے دو منزلہ گھر کے لیے ۱۵ خوبصورت بیرونی حصے

Resham Ejaz Resham Ejaz
homify Casas modernas
Loading admin actions …

آپ کے گھر کا بیرونی حصہ آپ کی شخصیت اور گھر کے اندرونی حصے دونوں کا ترجمان ہوتا ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ ایک منزلہ گھر کا بیرونی حصہ ڈیزائن کرنا بھی کتنا مشکل کام ہو سکتا ہے، دو منزلہ گھروں کو تو رہنے ہی دیں۔ ہمیں کچھ ایسا کرنا ہوتا ہے کہ اندرونی اور بیرونی حصے کے درمیان ایک مماثلت قائم ہو۔

ہم نے آپ کے لیے ۱۵ تصویریں ڈھونڈی ہیں جو دو منزلہ گھروں کے لیے بہترین ہیں۔

۱. پتھر کی دیوار

ہر دور میں خوبصورت سمجھا جانے والا ایک ڈیزائن پتھر کی بنی دیوار بھی ہے۔ اپنے گھر کی بیرونی دیوار پر مختلف سائز کے پتھر لگا کر آپ ایک منفرد وضع حاصل کر سکتے ہیں۔ پتھر کی دیواریں کسی بھی قسم کے پتھر سے بنائی جا سکتی ہیں جس کی وجہ سے آپ آسانی سے اپنے ذوق کے مطابق چناؤ کر سکتے ہیں۔

۲. بڑے بڑے دروازے

گھر کے بیرونی حصے کو نکھارنے کا ایک اور شاندار طریقہ بڑے بڑے دروازوں کا استعمال ہے۔ یہ دروازے لوہے کی سلاخوں سے بنائے جا سکتے ہیں اور آپ جتنا چاہیں اتنے بڑے ہو سکتے ہیں۔ یہ نہ صرف خوبصورت نظر آتے ہیں بلکہ ان کی وجہ سے ساری جگہ بڑی لگتی ہے۔

۳. سیمنٹ کی بنی دیوار

اگر آپ بیرونی دیواروں کے لیے کوئی سادہ ڈیزائن چاہتے ہیں تو سیمنٹ سے بنی دیواروں کا انتخاب بہترین ہے۔ یہ دیواریں باہر کے ماحول میں گُھل مل جاتی ہیں اور اِن کی مدد سے مختلف قسم کے ڈیزائن بنائے جا سکتے ہیں۔

۴. لکڑی کی پتریاں

homify Casas modernas

فنکاری سے دلچسپی رکھنے والے لوگوں کے لیے لکڑی کی پتریاں ایک بہترین تجویز ہیں۔ ساری کھڑکیوں اور بالکونیوں کو افقی اور مختلف موٹائی کی لکڑی کی پتریوں سے ڈھک کر آپ ایک بے مثال ڈیزائن بنا سکتے ہیں۔

۵. رنگوں کا ملاپ

بیرونی حصہ ڈیزائن کرتے وقت یاد رکھی جانے والی چند اہم باتوں میں سے ایک رنگوں کا ملاپ ہے۔ ایک گہرے اور ہلکے رنگ کو ملا کر آپ ایک جدید اور فیشن ایبل وضع حاصل کر سکتے ہیں۔

۶. لکڑی کے عمودی شہتیر

homify Casas modernas

اگر آپ کو قدرت سے محبت ہے اور قدرت کی کچھ خوبصورتی اپنے گھر کے بیرونی حصے میں بھی دیکھنا چاہتے ہیں تو لکڑی کے چھوٹے شہتییروں کا استعمال ایک اچھا خیال ہے۔ یہ شہتیر لکڑی کے ٹکڑوں سے بنائے جاتے ہیں جو ڈھانچے کو پائیداری عطا کرتے ہیں۔

۷. مرکزی دیوار

ایک دو منزلہ گھر کے بیرونی حصے کو خوبصورت بنانے کا ایک راستہ مرکزی دیوار کھڑی کرنا ہے۔ یہ دیواریں کسی بھی قسم کے پتھروں سے سجائی جا سکتی ہیں اور شوخ رنگوں کی مدد سے نمایاں کی جا سکتی ہیں۔

۸. تقسیم کرنے والی دیوار

زیادہ تر دو منزلہ گھروں میں ایک جیسی ہی تقسیم کرنے والی دیواریں ہوتی ہیں جن کو مرکزی حصہ بھی سمجھا جاتا ہے۔ ان دیواروں کو فنکارانہ بنانے کے لیے انہیں باقی گھر سے مختلف رنگ میں رنگا جاتا ہے۔

۹. شیشے کی دیواریں

Fachada principal homify Casas modernas

اگر آپ اپنے گھر کو جدید بنانا چاہتے ہیں تو آپ کو گھر کی دوسری منزل پر شیشے کی دیواروں کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔ یہ دیواریں نہ صرف گھر میں حتی المقدور روشنی لاتی ہیں بلکہ شاہانہ بھی نظر آتی ہیں۔

۱۰. بالکونی کا جنگلہ

homify Casas modernas

گھر کے بیرونی حصے کو خوبصورت بنانے کے آسان ترین طریقوں میں سے ایک اِس کی دوسری منزل کی بالکونی پر ایک خوبصورت جنگہ لگانا ہے۔ یہ ڈیزائن گھر کے بیرونی حصے کو دلکش بنائے گا اور دوسری منزل کی بالکونی کی حفاظت بھی کرے گا۔

۱۱. لکڑی اور سیمنٹ

Fachada principal homify Casas modernas

لکڑی اور سیمنٹ جیسے دو مادے ملا کر آپ اپنے گھر کے بیرونی حصے کے لیے ایک خوبصورت ڈیزائن بنا سکتے ہیں۔ یہ دونوں مادے پائیدار بھی ہیں اور اسی لیے ڈیزائنرز کے پسندیدہ ہیں۔

۱۲. ڈیزائنر بیرونی حصہ

Fachada principal 1 homify Casas modernas

ایک خاص حصے کو مکمل طور پر لکڑی یا لوہے کے ٹکڑوں مدد سے ڈیزائنر اندازِ میں بنانا بہترین ہے۔ آپ ان ٹکڑوں کی مدد سے کوئی بھی ڈیزائن تخلیق کر سکتے ہیں۔

۱۳. فرش سے چھت تک پھیلی کھڑکیاں

Fachada principal / Oriente. homify Casas modernas

گھر کے بیرونی حصے کو پر کشش بنانے کا ایک اور طریقہ اس میں فرش سے چھت تک پھیلی کھڑکیاں لگانا ہے۔ دوسری منزل کو مکمل طور پر ان کھڑکیوں کو ڈھانپ دینے سے آپ کے گھر کے بیرونی حصہ لاجواب لگے گا۔

۱۴. ریتیلے پتھر کی بنی دیوار

ریتیلے پتھر سے بنی دیواریں گھر کا بیرونی حصہ چمکانے کا ایک اور دلچسپ راستہ ہیں۔ گھر کی چند بیرونی دیواروں پر ریتیلے پتھر سے بنی ٹائلیں لگانے سے آپ اُنہیں سب کی توجہ کا مرکر بنا دیں گے۔ اور یہ آسانی سے آپ کے گھر کی ساری وضع تبدیل کر دے گا۔

۱۵. نرم لکڑی اور سکرینیں

گھر کا بیرونی حصہ سجانے کا ایک سستا راستہ نرم لکڑی یا سکرینوں کا استعمال ہے۔ یہ آپ کے گھر کی بیرونی دیواروں کو سورج کی تیز روشنی سے بچاتی ہیں اور ان کی وجہ سے دیواریں قدرتی نظر آتی ہیں۔

گھر کے بیرونی حصے کے بارے میں مزید تجاویز کے لیے دیکھئے: گھر کے باہر روشنی کرنے کی 15 تجاویز جو آپ کے گھر کو چمکا دیں گی۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista