آپ کا ھومی فائی سنڈے ٹائم, آپکی مزید حوصلہ افزائی کے لئے اور ایک بار پھر ھمارے آیئڈیابک سے تخلیقی اور متاثر کن خیالات حاصل کرنے کے لئے آپ کے ساتھ ہے۔
ایک دیدہ زیب اور مناسب حجم کا قطہ مرکزی گھر سے منسلک خلوت خانہ کے طور پر جہاں آپ آرام سکون، دوستوں کے ساتھ گپ شپ اور پرسکون پارٹیوں کی میزبانی کر سکتے ہیں۔سفید اور سرکنے والے شیشے کے دروازوں کا فراخدلانہ استعمال یہ اطمینان دلای یے کا یہ بناوٹ شوخ ہے اورآپکو فطرت کے ساتھ رابطہ قائم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
کچھ گھر اپنا جمالیاتی حسن حیران کن طور پر آہستہ سہی مگر ظاہر ضرور کرتے ھیں۔آج کی ملاقات میں ہم آپکو ایسی رہائش گاہ میں لے جایئں گے جسکا اگواڑا جدید اوربیحد خوبصورت ہے۔جبکہ پہلے پہل اسکے پچھلے حصے کی خوبصورتی ذاہر نہیں ہوتی۔۔ یہ 6200 سکوئر فٹ کا مسکن زمین کے ترچھے حصے پر بنایا گیا ہےاور اس ڈھلوان سطح کی بناوٹ سے بھرپور فائدہ اٹھایا گیا ہے۔کشادہ داخلی حسہ، چمکدار روشنی، تازہ تالاب، بکثرت چبوترے اورجدید فرنیچر اس خوبصورت گھر کی کشش میں اضافہ کرتے ھیں۔تو مزید جاننے کے لئے یہ پڑھیں۔
یہ 6200 سکوئر فٹ کا مسکن زمین کے ترچھے حصے پر بنایا گیا ہےاور اس ڈھلوان سطح کی بناوٹ سے بھرپور فائدہ اٹھایا گیا ہے۔کشادہ داخلی حسہ، چمکدار روشنی، تازہ تالاب، بکثرت چبوترے اورجدید فرنیچر اس خوبصورت گھر کی کشش میں اضافہ کرتے ھیں۔تو مزید جاننے کے لئے یہ پڑھیں۔
ایک باترتیب گھر آپ کے اعصابی تناؤ کو کم کرتا ہے۔اپنے ارد گرد کوصاف ستھرا رکھیں تا کہ اپنے ہی گھر میں ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتے ہوئے پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
وقت اور تجربے نے اس بات کو ثابت کیا ہے کہ صاف ستھرا گھر ہی خوشگوارزندگی کی علامت ہوتا ہے۔ایک بے ترتیب بکھرا ہوا گھر آپکے مُوڈ پر اثراندازہوتا ہے اور کچھ عرصے بعد آپکی صحت بھی متاثر ہونے لگتی ہے.
صفائی کرنے کے قابل زیادہ جگہ ہونے کی صورت میں آپ کچھ جگہوں کو ایسے ہی چھوڑ دیتے ہیں جس کا نتیجہ نمی سے نشوونما پانے والی پھپھوندی ہو سکتی ہے۔ لہذا اپنے گھر کو باترتیب،آراستہ رکھنے کی کوشش کریں اور ہر جگہ کو باقاعدگی سے صاف کریں۔
ایک نظر دیکھئے کیسے دیواروں کے ہلکے نیلے رنگ کھڑکیوں سے آنے والی روشنی کو پھیلاتے ہوئے پورے کمرے کو چمکدار بنا رہے ہیں۔
نرم ملائم اور جدید صوفے پر پرپل رنگ کے صوفہ پوش ،غیرمعمولی پہیوں والے کافی کے ٹیبل سیٹ ، اور ایک تصوراتی دیوار کے پینل اس بیٹھنے کے کمرے کو شاندار بناتا ھے۔شیشے کے سلائیڈنگ دروازے اس کمرے کو نہ صرف بڑی بالکونی اور ارد گرد کے نظارے سے ملاتے ھیں بلکہ سورج کی روشنی بھی لاتے ھیں۔
ہم سب جانتے ہیں کہ ایک کمرے میں مناسب روشنی کا بندوبست کرنا کتنا ضروری ہے،لیکن جب بات چھت پہ لگی روشنی کی ہوتوکیا آپ ان مختلف انتخابات سے واقف ہیں جوآپ کو دستیاب ہیں۔ یہ سسٹایئن چیپل کا مقابلہ تو نہیں کر سکتا لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ چھتوں کا یہ نمونہ اور روشنیوں کی ترتیب خود ایک خوبصورت کہانی کہتی ہے۔
لکڑی کے رنگ نہ صرف صوفے کے رنگوں سے امتزاج بناتے ہیں بلکہ آرائش کا کام بھی دے رہے ہے، مطلب ہمیں باقی دیواروں کے ساتھ فن پاروں، گلدانوں اور دوسری جگہ گھیرنے والی چیزوں سے چھٹکارا مل رہا ہے۔
یہ حقیقت ہے کہ بناوٹ سے قطع نظر پورے گھر میں رہنے کا کمرہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں ہم سب سے زیادہ وقت کام کرتے ہوئے گزارتے ہیں۔ تصویر سے واضح ہوتا ہے کہ چیزوں کو ترتیب سے رکھنے کا سلیقہ سب سے اہم ہے۔
لکڑی کے رنگ نہ صرف صوفے کے رنگوں سے امتزاج بناتے ہیں بلکہ آرائش کا کام بھی دے رہے ہے، مطلب ہمیں باقی دیواروں کے ساتھ فن پاروں، گلدانوں اور دوسری جگہ گھیرنے والی چیزوں سے چھٹکارا مل رہا ہے۔