ایک ہی وقت میں 10 سادہ اور غیر معمولی اپارٹمنٹ

Namra Farman Namra Farman
Casa SID, Marco D'Andrea Architettura Interior Design Marco D'Andrea Architettura Interior Design Salas de estilo ecléctico Madera Acabado en madera
Loading admin actions …

میلان، جو کہ دنیا بھر میں سٹائل کی علامت جانا جاتا ھے،ھم اس کے اپارٹمنٹ سے بھی اسی طرزکی امید رکھ سکتے ھیں۔ اور یہ امید رکھنے میں ھم غلط نھ ھوں گے۔ھم نے ایسے 10 اپارٹمنٹ تلاش کیے ھیں جنھیں دیکھتے ھوے ڈیزائنر کپڑے پھننے کی ضرورت محسوس ھوتی ھے۔ اور ذرا سوچیے جن لوگوں نے یھ اپارٹمنٹ ڈیزائن کیے ھیں وہ کیسے کپڑے پھننتے ھوں گے۔ اگر آپ وضع کے بھترین نمونوں کی جھلک دیکھنے کے لیے تیار ھیں تو آئیے ھمارے ساتھ ایسے اپارٹمنٹ دیکھنے چلیے جن کو دیکھ کر ھمارے گھر شرم کے مارے چھپ جائیں گے۔

1۔صرف لکڑی اور سفید رنگ کا استعمال

کیا یھیٹھک ھر ایک کا خواب نھیں؟ ھلکے رنگوں کے ساتھ لکڑی کا استعمال کمال ھے اور ذرا دیوار پر لگے بڑی الماری کو دیکیے جس میں ھر قسم کی چیز رکھی جا سکتی ھے۔

اس اپارٹمنٹ کی کھلی ترتیب بھت تصوراتی ھے اور یھ پورے کمرے میں سماجی ماحول پیدا کرتی ھے۔ ان صوفوں کے بارے میں بات کیے بغیر تو ھم رہ ہی نھیں سکتے، بھترین

یہ شاندار باورچی خانہ کھانے کو بیٹھک سے الگ رکھنے کے لیے بہترین ھے۔اور یہ عمدہ فرش قیمتی لکڑی کو خراب ہونے سے بچاتی ہے! زبردست!

2۔حیران کن دہاتی اور اصطفائ طرز

یہ کمرہ انتہائ خوبصورت اور خوش پوش ھے لیکن ساتھ ہی زیادہ جدید بھی نہیں ھے۔ لکڑی کے بڑے ٹکڑے جہاں ورثہ میں اضا فہ کرتے ھیں، وہیں یہ شاندار فرنیچر کمرے میں روانی اور مزح ڈالتے ہیں۔

ھم نے آپ سے کہا تھا کہ ھم آپ کو حیران کر دینے والی چیز دکھائیں گے تو لیجیے وہ یہ رہی۔ یہ دلکش کھانے کی میز باورچی خانے کی نظر ثانی کرتی ہے اور یہ کھانہ پیش کرنے والا دروازہ اکزر استعمال ہو سکتا ہے۔

اور یہ فرش! مسدس ٹائلیں اس شاندار باورچی خانے میں رنگوں کا اضافہ کرتی ہیں اور یہ جدید ہوا میں تیرتی ہوئ شیلفیں بھی کمال ہیں۔

3۔ 354 فٹ میں آرام اور ڈھنگ

آپ انتہائ تھوڑی جگہ کے ساتھ کیا کر سکتے ھیں؟ جو کچھ بھی آپ چاہیں وہ۔ یہ پوری طرح سے سفید اپارٹمنٹ نہ تو استعمال کے حوالے سے کچھ کم ہے اور نہ ہی ڈھنگ کے حوالے سے، جیسا کہ یہ باورچی خانہ ثابت کر رہا ہے!

کمروں کی چھوٹی تقسیم جدید زمانے کے مسائل کا بہترین حل ہے اور یہ کتابوں کو رکھنے کی الماری بے حد اعلیء ہے۔ بیڈ روم کو تھوڑا ذاتی رکھنے کا بہترین طریقہ ھے!

نیچا فرنیچر رکھنے سے ٹی وی بھی ذمین کے قریب لگایا جا سکتا ہے، جس سے کمرے میں جدیدیت آتی ہے۔ اور یہ مت سوچیے کہ ھم نے ٹھوس فرش پر دھیان نہیں دیا! بے حد خوبصورت!

4- سٹوڈیو کی رہایش میں عیش و آرام کا موڑ

یہ کھانے کی میز کسی انتہائ مہنگے رسالے سے لی ہوئ لگتی ھے، آپ کا کیا خیال ھے؟ لیکن پھر بھی پورا اپارٹمنٹ ننھا سا ہے! بے شک چھوٹے پیمانے پر ڈیزائن کی بہترین مثال!

باورچی خانے کی الماریوں پر سفید اور ہلکے بھورے رنگ کا استعمال پورے گھر کو دلکش اور آنکھوں کو سکون دینے والا بناتا ھے۔

صرف غسل خانے کانظر سے ہٹ کر ہونا، اس اپارٹمنٹ کا طرز کافی الگ ہے۔ ھم بھی اس کو اپنے دل سے لگا چکے ہیں۔

5۔ رنگوں کا بہترین انتخاب

اگر آپ درست رنگوں کا استعمال کریں تو آپ کو چھوٹے گھر میں بہت سی چیزوں کی ضرورت نہیں پڑے گی، جس طرح اس دلکش اپارٹمنٹ میں کیا گیا ہے۔ لکڑی پر سرمئ اور سفید رنگ یقیننا جیتنے والا میل ہے

اس طرح کے اپارٹمنٹ کے لیے سادگی اصل راز ہے، جس کے لیے شیلفوں کا صحیح انتخاب، غل غپاڑے کے بغیر ڈیزائن اور ہمیشہ رہنے والی چیزیں کا استعمال ضروری ہے، یہ سب اس اپارٹمنٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

کیا ترتیب ہے! لمبا دالان میلان فیشن ویک کا سٹیج پحسوس ہوتا ہو گا۔ یوں لگتا ہے جیسے ھر شے اپنی بہترین جگہ پر پڑی ہے۔

6- ایک جدید پناہگاہ

Appartamento a Milano, bdastudio bdastudio Cocinas de estilo minimalista

جب دیواریں شیشے کی بنی ہوں تو آپ فورا جان لیتے ہیں کے آپ نےغیر معمولی گھر میں قدم رکھا ہے۔ ذرا آگ کی طرف دیکھیے! کمال!

Appartamento a Milano, bdastudio bdastudio Comedores de estilo moderno

اس اپارٹمنٹ کی کھلی جگہ کو بھترین طریقے سے استعمال کیا گیا ہے، جس میں الگ جگہ کا تصور فرنیچر سے دیا گیا ہے اور وہ بھی ایسا فرنیچر!

Appartamento a Milano, bdastudio bdastudio Cuartos de estilo moderno

جہاں جگہ کا ایک بڑا حصہ کھلا چھوڑا گیا ہے وہیں یہ سونے کا کمرا چھوٹا اور دلکش ہے۔ لیکن بیڈ کے اوپر جگہ کا استعمال کر کے تمام چیزیں سلیقے سے رکھی جا سکتی ہیں-

7- ایک کامل سائبان

صرف اس کمرے کی طرف دیکھ کر ہی دل کو سکون ملتا ہے کیونکہ سفید اور سرپئ رنگوں کا انتخاب بہت اچھا کیاگیا ہے

ڈھنگ اس سائبان کے ہر حصے سے ٹپک رہا ہے، چاہے وہ دیوار پر کی گئ خوبصورت مصوری ہو یا آنکھوں کو بھانے والا فرنیچر یا مہنگے پودے۔ سائبان میں رہنا ھمارے لیے اچھا خیال ہو سکتا ہے۔

اس کا غسل خانہ بھی بے حد دلکش ہے، ھلکے رنگ کی ٹایلیں اور فریم کے بغیر شیشہ غسل خانے کو سادہ شکل دیتے ہیں۔ ذرا اس بیسن کو دیکھیے۔

8- جگہ بچانے کی ذہانت

homify Salas de estilo moderno

اس اپارٹمنٹ نے ہمارے دل میں گھر کر لیا ہے! دیکھیے کیسے یہ چھوٹا لیکن سامان رکھ سکنے والا گھر لگ رہا ھے۔ آپ یقین نہیں کریں گے کہ کیسے یہ اپارٹمنٹ اچانک سے تبدیل ہوتا ہے

homify Cuartos de estilo moderno

جی ہاں! تمام دیواروں میں دیواروں میں چھپی ہوئ الماریاں ہیں جو ضرورت کے وقت باھر آ سکتی ہیں۔ یہ انتہای حیران کن بات ہے کہ محز 323 فٹ میں اتنا کچھ موجود ہے۔

homify Salas de estilo moderno

ذبردست! ذرا دیکھئے یہ اپارٹمنٹ سب چیزیں اندر جانے پر کتنا کھلا ہو جاتا ہے۔ بالکونی کی موجودگی اور یہ دلکش صوفہ اس اپارٹمنٹ کی خوبصورتی کو چارچاند لگاتے ہیں

9-رہنے کے لیے خوشنما جگہ

کیا رنگیلی اینٹئں کبھی بری لگتی ہیں؟ ھمارا نہیں خیال۔ سفید رنگ کے ساتھ لکڑی کا استعمال بے حد خوشنما دکھائ دیتا ہے۔

اس کو دیکھتے ہی اس میں جانے کا دل کرتا ہے۔ اس گھر کی ھر چیز دل کو بھانے والی ہے، جیسے کہ یہ باورچیخانہ۔ چاہے یہ چھوٹا ہے لیکن اس میں سامان رکھنے اور بیٹھنے کی کافی جگہ ہے۔

کیا مکمل طور پر سفید گھر سے ذیادہ دلکش کوئ چیز ہے؟

10- سب کچھ ایک کمرے میں

اس اپارٹمنٹ میں کمرے کی اونچائ کا استعمال بے حد اچھے طریقے سے کیا گیا ھے۔ اور سیڑھیاں اس کو مزید بھتر چکھاتی ہیں-

اوپر سونے کے کمرے میں اپنا ذیتی وقت گزارنے کے لیے جگہ بھی موجود ہے۔ شیلفیں اس کی خوبصورتی میں چارچاند لگاتی ہیں۔

اگر ھمارے پاس میلان میں ایسی جگہ پر جانے کا موقعہ ہو تو ھم ضرور جائیں گے۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista