۵ تصویریں گھر کی تزئین و آرائِش کی جو آپکو آج ہی دیکھنے کی ضرورت ہے

Shahtaj Shahtaj
K's HOUSE, dwarf dwarf
Loading admin actions …

آپکے گھر کا مرکزی کمرہ، باورچی خانہ اور راہداریاں، اگر اچھی طرح ڈیزائن اور سجائی ہوئی ہیں تو آپکے گھر کی خوبصورتی اور دلکشی میں اضافہ کرسکتی ہیں۔ آج، ہم آپکو نمونے گھر کے دورے پر لے جائینگے اور آپکو تجاویز دینگے کہ کیسے آپ اپنے گھر کے تِین اہم حصوں کی ترمیم کرکے انھیں اور آرام دہ، دلکش اور خوبصورت بنا سکتے ہیں۔

پہلے : کشادہ کمرے کی جگہ

K's HOUSE, dwarf dwarf

جبکہ کمرہ کشادہ اور ہوادار ہے، اس میں تزئین و آرائِش کی کمی ہے بلکہ مٹیالا بھی لگتا ہے۔ گھر کا مرکزی کمرہ ہونے کی وجہ سے، اور بہت کچھ کیا جا سکتا تھا اسکے منظر کو بہتر بنانے کے لیے۔ ایک روایتی جاپانی ٹٹامی چٹائی، اور لکڑی کا استعمال کمرے پر غلبہ پا رہا ہے۔ آپ چھت پر موجود لکڑی کے تختوں کی بلیڈز دیکھ سکتے ہیں، لکڑی کے ستون، اور سلائیڈنگ دروازے بھی لکڑی سے بنے ہیں۔

سب کا کہنا ہے، یہ کمرہ ہومیفائی کے ڈیزائنرز کے لیے بہترین تخیل ہے۔

بعد میں : کشادہ، خوبصورت، اور آرام دہ

K's HOUSE, dwarf dwarf

اک جادوئی چھڑی کا سنسنانا، اور یہ ہوگئی ایک شاندار تبدیلی۔ چھت پر لکڑی کے تختوں کو چمک سے تبدیل کردیا گیا۔ لکڑی کا کھمبا جو عریان تھا، اسے نفاست سے تقسیم کرنے والی دیوار کے ساتھ یک بستری خواب گاہ میں تبدیل کر دیا گیا۔ کمرے کے کونے کو بخوبی استعمال کیا گیا ہے۔ پلنگ کو ٹھیک کھڑکی کے پاس والا کونا دیا گیا ہے۔ چار دیواری بنای گئی ہے جو سونے کی جگہ کو کمرے کے باقی حصوں سے الگ کرتی ہے۔ ایک چھوٹی میز اور کرسی عریان منظر سے بچنے کے لیے تقسیم کرنے والی دیوار کے بالمقابل لگائی گئی ہے۔ آپ مٹی کے برتن، تصویریں، یا دوسری آرائِشی اشیاء بھی لگا سکتے ہیں۔ تاہم مختصر، لیکن یہ کمرے کو کشادہ اور خوبصورت احساس فراہم کرتا ہے۔

آپ ڈیزائنر کی مدد لے سکتے ہیں اپنے پسند کی وضع حاصل کرنے کے لیے۔

پہلے : باورچی خانہ کشادہ ہے لکن ہاں تھوڑا بکھرا ہوا ہے

K's HOUSE, dwarf dwarf

باورچی خانے کی جگہ گھر کے اہم حصوں میں سے ایک ہے اور اسے تمام توجہ دی جانی چاہیے جسکی اسے ضرورت ہے۔ برآمدہ باورچی خانے میں معروف اچھے استعمال کے لیے بہت تنگ ہے۔ البتہ، یہ نئی چیزوں کو ڈبوں میں محفوظ رکھنے کے لیے اسٹورروم کی طرح استعمال کیا جاتا ہے۔

بعد میں : لاؤنج اور باورچی خانہ ایک ساتھ اور پر سکون

K's HOUSE, dwarf dwarf

برآمدے کی جگہ کو بہتر استعمال کے لیے لینا کیسا رہیگا؟ برش اٹھائیں اور دیواروں کو پیلے پیسٹل سے رنگ دیں اور مناسب روشنیاں نصب کریں۔ بانس کا فرنیچر ڈالیں اور یہ دیکھیں، آپکے پاس با آسانی ۵ لوگوں کی جگہ کے لیے آرام دہ کونا تیار ہے۔ یہ میل ملاقات کے لیے اور چائے کے ایک کپ پینے اور گرم پکوڑے کھانے کے لیے اچھی جگہ میسر کرتا ہے۔ 

باورچی خانے کی جگہ اب بغیر دروازوں کے کھلی ہوئی ہے۔ اب آپ صرف ۳ قطب دیکھ سکتے ہیں جو نمائشی کمرے اور آپکے باورچی خانے کے درمیان تقسیم کرنے والی دیوار کے طور پر کام کر رہا ہے۔ یہ نہ صرف آرائِش کو تقویت دیتا ہے، بلکہ جگہ کو روایتی منظر بھی دیتا ہے۔ باورچی خانہ پکانے کی جگہ، ایک چھوٹے فریج، اور کھانے کی میز کے ساتھ مکمل لگتا ہے۔ دھیان رہے کہ نمائشی کمرے اور باورچی خانے کی آرائِش زیادہ ھموار دکھنے کے لیے آپس میں امتزاجی ہوں۔

پہلے : راہدری لاپرواہی سے چھوڑی ہوی ہے

K's HOUSE, dwarf dwarf

راہداریاں گھر کے نظر اندازِ کیے جانے والے حصوں میں سے ایک ہوتی ہیں۔ مالک مکان یہ سمجھنے میں ناكام رہتے ہیں کہ جب یہ نظر اندازِ کیے جاتے ہیں، تو یہ نفاست سے بنائے گھر کی خوبصورتی بگاڑ سکتے ہیں۔ اور، اگر راہداریوں میں پائپ ہوتے ہیں، تو یہ راستے کا مزید خراب منظر پیش کرتے ہیں۔ تھوڑی سی کاریگری سے اِس راستے کو زیادہ فرحت بخش شکل دی جا سکتی ہے۔

بعد میں : مسحورکن راہداری

K's HOUSE, dwarf dwarf

اب، یہ ہے وہ جسے ہم تبدیلی کہتے ہیں۔ یہ راہداری کی جگہ سفید رنگ سے رنگی گئی ہے الماریوں کے علاوہ جو بغیر کسی رکاوٹ کے آپس میں ھموار ہوگئے ہیں۔ دروازہ کانچ کے سلائیڈنگ دروازے کے ساتھ بدل دیا گیا ہے جو زَرْد دھاتی رنگ کے ساتھ ہے۔ پائپ لکڑی کے قطب کے اندر چھپائے گئے ہیں جو راہداری کی دلکشی میں اضافہ کر رہے ہیں جو کمرے کی جانب مڑ رہے ہیں۔ روشن چراغاں جگہ کی مسحورکن تقسیم میں اضافہ کر رہے ہیں۔ اب آپ کمروں کے درمیان اِس منسلک راستے سے گزرنا بہت پسند کرینگے!

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista