بیرونی کھڑکیوں کو سجانے کے ۱۲ منصوبے

Farheen Farheen
Projeto Morar Mais, Bender Arquitetura Bender Arquitetura Balcones y terrazas de estilo rústico
Loading admin actions …

گھر کا سامنے کا حصہ خوبصورت بنانا ہمیشہ ہی ایک چیلنج ہوتا ہے۔ اس جگہ کو خوبصورت بنانے کے بہت سے طریقے ہیں لیکن سب سے آسان کھڑکیاں لگانا ہے۔ آپکو آن لائن ہزاروں آئیڈیے مل جائیں گے لیکن ہم نے آپ کے لیئے یہاں ۱۲ منصوبے جمع کیئے ہیں۔ جو کہ آرکیٹکٹ کا ایک شاندار منصوبہ ہیں۔

۱۔ زینے والی کھڑکی

homify Casas modernas

اگر آپکا گھر دو منزلہ ہے تو اسطرح کی کھڑکی آپ کے مکان کے چہرے مہرے کو کمال کا حسین بنا دے گی۔ یہ کھڑکیاں صرف خوبصورت نہیں ہوتی لیکن آپ کے اندرونی اور بیرونی مناظر کو بھی یکجا کرتے ہیں۔

۲۔ چھت تک کھڑکی

ایک اور ڈیزائن جو آجکل بہت مشہور ہے وہ چھت سے نیچے تک کھڑکی کا ڈیزائن ہے۔ یہ کھڑکیاں ٹن اور شفاف شیشے سے تیار کی جاسکتی ہیں یہ پورے کمرے میں قدرتی روشنی کو قابو کرنے کا اچھا ذریعہ ہے۔

۳۔ کونے والی کھڑکی

اگر آپکا لیونگ روم کونے میں ہے تو اسطرح کی کھڑکی بہت کارآمد اور اسٹائلش لگتی ہے۔ یہ آپکا بیرونی مناظر سے رابطہ بھی جوڑتی ہے اور اسطرح کی کھڑکی کمرے میں قدرتی روشنی کا شاندار ذریعہ ہے۔

۴۔آدھی اور آدھی کھڑکیاں

اگر آپکو بہت بڑے شیشے نہیں پسند تو چھوٹی چھوٹی کھڑکیاں لگانا بہت اچھا منصوبہ ہے، انکو آدھا لکڑی اور آدھا شیشے سے بنا سکتے ہیں

۵۔ شیشے کی کھڑکیاں

ایک شفاف کھڑکی ہمیشہ ایک اچھی پسند ہوتی ہے جب یہ سورج سے تھوڑا سا ہٹ کہ ہوں۔ اس ڈیزائنر نے سامنے والے حصے کو شفاف گلاس سے بنایا ہے تاکہ اس پتھر کی دیوار کو مزید واضع کر سکتے ہیں۔

۶۔تصویری کھڑکی

اگر آپ کا بیرونی منظر شاندار ہے تو یہ کھڑکی آپکے لیئے ہی بنی ہے اور یہ گھر کو آسانی روشن کر سکتی ہیں۔

۷۔ضرورت کے مطابق کھڑکیاں

یہ ہمیشہ ضروری نہیں ہوتا کہ آپ سامنے کے منظر کھڑکی کے بلکل سامنے ہو۔آپ اسطرح کی اپنی مرضی کی کھڑکی بھی بنا سکتے ہیں۔

۸۔خم دار کھڑکیاں

homify Casas de estilo colonial

آگر آپ سادہ کھڑکیوں کے دلداہ ہیں تو یہ کھڑکیاں آپکے لیئے بہترین ہیں۔ یہ اپکے گھر میں ایک خاص قسم کی چمک پیدا کرتے ہیں

۹۔ کھڑکیوں کی بدلی کرنا

Fachada con iluminación nocturna modelo Chipiona Casas inHaus homify Casas modernas

اگر آپ چھت سے زمین تک کھڑکیاں لگانا چاہتے ہیں تو انکے پینل شیفٹ ایبل بنائیں،  اسطرح کی کھڑکی کو کھولنا آسان ہوتا ہے۔

۱۰۔لکڑی کے فریم کی کھڑکی

یہ تمام تر زمانے کا کلاسیکل ڈیزائن ہے، جس وجہ سے یہ کھڑکیاں ہمیشہ پسند کی جاتی ہیں وہ انکا تعیراتی اسٹائل ہے۔

۱۱۔ لکڑی اور شیشے کی کھڑکیاں

انکے لیئے جو اپنے گھروں میں بڑی بڑی کھڑکیاں لگانا چاہتے ہیں، ان کے لیئے گلاس اور شیشے کی کھڑکیوں کی تجویز دی جاتی ہے۔لکڑی ان بڑی کھڑکیوں کو وہ استحکام بخشتی ہیں جن کی ان کو ضرورت ہے۔

۱۲۔ روشنی والی کھڑکیاں

اگر آپ ایسی کھڑکی چاہتے ہیں جو روشنی کا ذریعہ ہوں تو اس طرح کی کھڑکیاں بہت کارآمد ہوتیں ہیں۔ یہ کھڑکیاں بلکل بند ہوتی ہیں اسلیئے آپکو مٹی اور پانی کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

مزید ڈیزائنز کے لیئے اس آئیڈیا بک کو دیکھیں

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista