سورج چمک رہا ھے اور اس کا ایک مطلب ھے، آپ کے صحن کو باہر بیٹھنے کی جگہ بنانے کے لئے اس کوآپ کی توجہ کی ضرورت ھے، جس کی آپ ہمیشہ تمنا کرتے ہیں۔ ہم آپ کو یہ نہیں کہ رہے کہ آپ کو دوبارہ نئے ڈیزائن کی ضرورت ھے یا آپ کی زمین کے معمار کو اپنا شیڈول مکمل ختم کرنے کی ضرورت ھے۔ جیسا کہ ہم نے آپ کے لئے کچھ سادہ،مؤثر اور دلچسپ طریقے آپ کے صحن کو روشن بنانے کے لئےتلاش کیے ہیں جسے آپ اسے خود بنا سکتے ہیں اور آپ نے پہلے کبھی نہیں سوچا ھوگا۔! اگر آپ اپنے پورے باغ کو اضافی توانائی دینے کے لئے تیار ہیں توآپ درست جگہ پر آ گئےہیں---- چلیں شروع کرتے ہیں
صحن میں دلکش خوبصورتی شامل کرنے کا یہ طریقہ سرمایہ کاری پر منحصر ھے۔
سادہ ، سستے ،جدید اور خوبصورت فرنیچر کا انتخاب کریں۔
لٹکتی ٹوکریاں کسی مقصد کے تحت باغ کی دلکشی میں خوبصورت اضافہ ہیں۔ سادہ فوری اور شانرار ،اس ہفتے کی چھٹیوں کا منصوبہ تیار ھے۔
آپ کا صحن ایک بیرونی رہائشی کمرہ کےمترادف بن سکتا ھے۔ اگر آپ نے درست فرنیچر حاصل کر لیا ھے تو دن کے بستر اور خوبصورت لائٹوں کے بارے میں سوچیں۔
مجموعی طور پر فیری بتیاں نسبتا' مناسب قیمت پر دستیاب ہیں،یہ جتنا لٹکتی ھوئی انتہائی مسحور کن لگتی ہیں۔
شائد یہی اس مسحور کن منظر سے لطف اندوز ھونے کا وقت ھے جس کی آ پ کو ہمیشہ سے خواہش تھی۔ جائیے ! آپ ہی اس کے مستحق ہیں۔
عرشہ یا تختہ ہی کیوں؟ جب آپ اپنے پتھریلے فرش پر دلکش کشیدہ کاری کے ساتھ خوشنما ڈیزائن بنا سکتے ہیں۔
سادہ آنگن بہترین نظر آتے ہیں اور اصل میں بظاہر تھوڑے سے فرنیچراور کم دیکھ بھال کی ضرورت رکھتے ہیں۔ہم ان سے گرمیوں میں لطف اندوز ھو سکتے ہیں۔
اپنے پسندیدہ رنگ کو چنیں اور اپنے آنگن کو سٹار کے طور پر پیش کریں۔ پھول فرنیچر اور لوازمات ایک ہی رنگ میں رنگے ھوئے بہت شوخ نظر آئیں گے۔
صرف ایک ہی رنگ کے پودوں میں مت اٹک کے رہ جائیں۔جب کہ مختلف رنگوں کا امتزاج دیواروں پر منقش پردوں کی مانند تاثر دیتا ھے۔ ان کو خوبصورت ظاہر کرنے کے لئے اس کے علاوہ ہر چیز کو سادہ چھوڑ دیں ۔
دیہاتی ڈیزائن خوبصورت جمالیاتی حسن رکھتے ہیں حالانکہ یہ تکمیل کے لئے اچھے نہیں سمجھے جاتے۔ کچھ پرانے برتن، نا ہموار سلیب اور پرانے فرنیچر کے کچھ حصے یہاں پر رکھ دیں لیکن اپنی اس کرسی کے بارے میں کیا خیال ھے جس نے زیادہ دلچسپ اور روشن تکمیل فراہم کی ھے۔
آنگن کھلی جگہوں پر کھانا پکانے اور کھانے کے سیٹ اپ کے لئے بہترین ھوتے ہیں۔ کوئی بھی شخص ان کو سیمنٹ اور بلاکس لگا کر بنا سکتے ہیں، تو کیوں نہ اصل میں ایک دلچسپ منصوبے کو بنائیں اور اپنے طور پر بار بی کیو تعمیر کریں۔
اپنے آنگن میں کچھ فرنیچر شامل کریں اور آپ اس کی آسانی سے ان کو پسند کریں گے۔یہ زیادہ ذخیرہ والی نشستیں کمال کی ہیں۔
کوئی بھی یہ کبھی نہیں کہ سکتا کہ آپ کا آنگں انتہائی جدید اور فن کا شاہکار نہیں بن سکتا، اسلئے اگر آپ ان جدید فرنیچر اور اشکال کو پسند کرتے ہیں تو انہیں باہرآنگن میں لے آئیں۔