چھوٹے اپارٹمنٹس کا بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ان میں ڈائینگ اور لیونگ روم ایک ساتھ ہوتا ہے جنکو الگ کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ ویسے تو الگ الگ میڑیلز کی پارٹیشنز ہوتی ہیں جیسے کہ شیشے کی ، لکڑی کی ، لوہے کی۔ لیکن اگر آپ کو ان میں سے منتخب کرنے میں مسئلہ ہورہا ہے تو آپکو اس مضمون کو پڑھنے کی ضرورت ہے۔
تو آئیے آپکو کچھ شاندار تجاویز دیتے ہیں
وہ لوگ جنہیں الگ اور منفرد اشیا سے محبت ہے، یہ ان کے لیئے ہی بنا ہے۔ آپکو یہ پینلز بہت آسانی سے اور مناسب قیمت پر مل سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ آپ ان میں کیبنٹس بھی بنوا سکتے ہیں تا کہ آپ جگہ کا استعمال اچھی طرح کر سکیں۔ یہ اسکو مزید خوبصورت اور مکمل کر دے گا
یہ ضروری نہیں کہ آپ ایک واحد طویل پارٹیشن کا استعمال کریں۔ آپ یہ دائروں والے فریمز کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔ان فریمز کے بارے میں اچھی بات یہ ہے کہ آپ ایک فریم کو آسانی سے لگا سکتے ہیں اور یہ کسی چھوٹی جگہ جیسے کہ کھڑکی وغیرہ میں بھی استعمال ہوسکتا ہے
اگر آپ اپنی جگہوں کے بیچ زیادہ تنہای چاہتے ہیں تو یہ والی تقسیم بہت بہتر رہے گی۔ ان دائروں کے درمیان سے بلکل نظر نہیں آتا۔ آپ ایک الگ پینل بھی بنوا سکتے ہیں یہ راہداری کے درمیان بہت قدرتی لگے گا
ایک اور شاندار ڈیزائن جو استعمال ہوسکتا ہے وہ ہے درخت جیسا اسٹائل، یہ ان کے لیئے بہتر ہے جو ایک صاف شفاف ماحول کے خواہش مند ہیں۔ یہ منظر کو مکمل طور پر بلاک نہیں اسلیئے روشنی کے گزار کے لیئے یہ بہترین ہیں
اگر آپ اپنی پارٹیشن میں خوبصورتی بھی ڈھونڈ رہے ہیں تو یہ کمال ہے۔ آپ اس ڈیزائن کو لکڑی میں استعمال کر سکتے ہیں جو کہ فکس ہو،اسطرح آپ تقسیم بھی کر سکے گے اور یہ خوبصورت بھی لگے گا
اگر آپ بہت بڑی پارٹیشن نہیں چاہتے تو یہ مڑی ہوئی پارٹیشن آپ کے لیئے بہت بہتر رہے گی، یہ ڈیزائن سب سے زیادہ دلکش ہے ۔ یہ فرش پر زیادہ جگہ نہیں گھیرتا اسلیئے لوگوں کو بے حد پسند ہے
مزید پارٹیشن کی تجاویز ادھر دیکھیں