آپ کی حوصلہ افزائی کے لیے لاؤنج کی سجاوٹ کے ۶ انداز

Resham Ejaz Resham Ejaz
Viva Vogue, Lorna Gross Interior Design Lorna Gross Interior Design Salas de estilo moderno
Loading admin actions …

لاؤنج ایک ایسی جگہ ہے جہاں آپ اپنا بہت سا وقت گزارتے ہیں تو اسے بالکل درست نظر آنا چاہیے۔ اپنی پسند اور لازوال انداز کے درمیان سمجھوتہ کرنا انٹیریئر ڈیزائنرز کے لیے عام سے بات ہے مگر آپ کو کوئی بھی منصوبہ بندی کرنے سے پہلے اپنی پسند کے ماحول کے بارے میں معلومات ہونی چاہئیں، تو ہمیں اپنی مدد کرنے دیجیے۔ ہم نے آج آپ کو دکھانے کے لیے کچھ بیش بہا منفرد قسم کے لاؤنج ڈھونڈے ہیں اور ہمارا خیال ہے کہ ان میں سے کوئی ایک تو آپ کی توجہ ضرور کھینچ لے گا۔ تو چلیے ایک نظر ڈالتے ہیں۔

۱۔ یک رنگی، ایک مرکزی دیوار کے ساتھ

یک رنگی لاؤنج چننے کا مطلب یہ نہیں کہ یہ جگہ خشک اور بیزار کن ہی لگے گی۔ اس کے لیے آپ کو پرآسائش سازوسامان اور زندہ دل مرکزی رنگ چننا ہو گا۔ ہمیں یہ بہت اچھا لگا کہ یہاں قیمتی فرنیچر کے ساتھ سفید کو بنیادی رنگ کے طور پر استعمال کیا گیا ہے مگر گہرے پیلے رنگ کے سادہ اضافے نے اس جگہ کو کہیں بہتر بنا دیا ہے۔ چلیے کچھ تیکھے لوازمات پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

بڑی وال آرٹ گہرائی لے آتی ہے

فنکارانہ وال پیپر؟ کیوں نہیں۔

نرم قالین نے اس خوبصورت جگہ کو نرم گرم کر دیا۔

سیمنٹ سے بنا فرنیچر؟ ہمیں یہ چاہیے۔

۲۔ جنگل کی روش پر

گہرے رنگ اور دھبوں والا پرنٹ اس جگہ کو جنگلی احساس دیتا ہے۔ جہاں سفید سوفا جدید اور تازہ نظر آتا ہے وہیں باقی کے بھورے رنگ  لازوال قدرتی ماحول بناتے ہیں اور نباتاتی و جدید وضع کے درمیان توازن قائم کرتا ہے۔ گہرا دیوار پوش شاندار ہے اور یہ فن پارے بھی کسی سے کم نہیں۔

روایتی انداز کے اضافے کا کیا راستہ ہے!

۳۔ قدیم اور سنہری

قدیم فرنیچر سنہری رنگ میں ہمیشہ شاندار لگتا ہے اور سامان کی عمر جگہ کو خود بخود عیش و عشرت کا نمونہ بنا دیتی ہے۔ یہاں ہم تاوہ رنگ، منفرد فرنیچر اور بس اتنا سا سنہری رنگ دیکھتے ہیں جو کمرے کو ایک خاص انداز میں چمکا دے۔ کچھ مزید رنگ دیکھیے۔

فرش پر رکھے سادہ لیمپ تھیم کو قائم رکھتے ہیں۔

۴۔ نہایت فیشن ایبل

اس کمرے کے یک رنگی پس منظر اور سادہ سامان سے واضح ہے کہ ایشیائی انداز اپنایا گیا ہے۔ باترتیب فرنیچر، گہری دیواریں اور توازن یہاں مشرقی طرز زندگی لے آتا ہے اور یہاں موجود سیاہ میزیں اپنا جادو دکھا رہی ہیں۔ اور اس قالین پر ایک نظر تو ڈالیں۔

بھول بھلیوں جیسا ڈیزائن بلا شبہ ایشیائی اور تعجب خیز ہے۔

۵۔ دیہی انداز کی ایک نئی جھلک

آپ کو لاؤنج میں دیہی وضع حاصل کرنے کے لیے زیادہ جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں، اور یہ پیاری سی جگہ یہ ثابت کرتی ہے۔ لکڑی کا دیوار پوش اور تازہ رنگ جدت کا اضافہ کرتے ہیں اور کمرے کو بہت زیادہ نمائشی بننے سے بچاتے ہیں، مگر اس قدیم انداز کے فرنیچر کے ساتھ اس میں کوئی شک نہیں کہ گھر کے مکین کیسی وضع چاہتے تھے۔ چلیے اسے ذرا قریب سے دیکھتے ہیں۔

سنہری میزیں اور بڑا سا شیشہ دیہی ہے اور فیشن ایبل بھی۔

فیروزی رنگ کچھ جدت واپس لے آتا ہے۔

اکلوتا فرنیچر آپ کو سوچنے پر مجبور کرتا ہے۔

یہاں تک کے لیمپ بھی اچھوتے اور دیہی ہیں۔

۶۔ روایتی سحر

اگر آپ کو روایتی، آرام دہ اور اپنائیت بھرے رہنے کے کمرے پسند ہیں تو شاید آپ کی ساری پسند یہاں موجود ہے۔ قدیم انداز جیسا کہ آتشدان پر توجہ مرکوز کر کے اس بات کا اندازہ لگایا گیا ہے کہ یہاں کیسا فرنیچر ہونا چاہیے، اور رنگوں کی بات کرنے کی تو ضرورت ہی نہیں۔ ہمیں سرخ رنگ کا اضافہ بھی پسند آیا۔ چلیے اس پر نزدیک سے ایک نظر ڈالتے ہیں۔

دیوار سے لٹکے ایک سادہ آرائشی ٹکڑے نے جگہ کو جیسے زندہ کر دیا ہے۔

مزید تجاویز کے لیے دیکھیے: موسم گرما میں گھر سجانے کے ۵ طریقے۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista