آپکےگھرمیں دولت کی آمد میں اضافے کے8 فینگ شوئی اصول

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Jaguariuna, PM Arquitetura PM Arquitetura Puertas y ventanas de estilo rústico
Loading admin actions …

اس سے پہلے کہ ہم یہ مضمون شروع کریں ہم اس بات کی وضاحت کرتے چلیں کہ ہم اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتے کہ اِن تجاویز پرعمل کر کے آپ امیرہوجائیں گے، لیکن اتنا ضرور ہے کہ آپکا گھر وضع دار اورخوبصورت ہوجائے گا۔ غالباً یہی وجہ ہے کہ بہت سے ماہرِ تعمیرات فینگ شوئی کو رہنما اصول کے طور پراستعمال کرتے ہیں۔

اورایمانداری کی بات یہ ہے کہ اگر رہنے سہنے کے کمرے میں سنہرے رنگ کے کچھ خوبصورت عناصر کا اضافہ کردیا جائے جِس سے اسکی خوبصورتی میں اضافہ بھی ہوجائے اورہمارے لاٹری جیتنے کے مواقع بھی بڑھ جائیں تواسمیں حرج ہی کیا ہے؟۔ جب کھونے کے لئے کچھ ہے ہی نہیں تو کیوں نا اِن تجاویز پر ایک نظر ڈال لی جائے اور دیکھیں کہ ان میں سے کِن پر آپ پرعملدرآمد کرنا چاہتے ہیں؟

1۔ گھرکے داخلی راستے کو صاف ستھرا رکھئے

فینگ شوئی کے مطابق پیسے کو گھر میں خوش آمدید کہنے کے لئے اپنے گھر کے داخلی راستے کوصاف رکھیں تاکہ پیسے آسانی سے اندرداخل ہو سکیں۔ یہ سمجھ میں آنے والی بات ہے۔ ویسے بھی کوئی اپنے گھر کا داخلی راستہ گندا اور کچرے سےاٹا ہوا کیوں چاہے گا؟۔

2۔ سرخ، سبز اور بنقشی رنگ سے سجاوٹ کیجئے

آپ کونسا رنگ استعمال کرنا چاہیں گے یہ آپکی ذاتی پسند پرمنحصر ہے مگران تینوں رنگوں کے بارے میں یہ کہا جاتاہے کہ یہ گھر میں خوشحالی لانے کے لئے مقناطیسی کشش رکھتے ہیں۔

کھانے پینے کا یہ کمرا گھر میں پیسے لانے کو نہایت آسان اور وضع دار بنا رہا ہے۔

3۔ سنہرے رنگ کی سجاوٹی اشیاء سے آرائش کیجئے

سنہرے رنگوں جیسا کہ روایتی سکوں کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ گھر میں پیسوں کی آمد کا باعث بنتے ہیں۔ اسکے علاوہ یہ بہت اچھے اورپُرآسائش لگتے ہیں۔

غالباً تبھی کہا جاتا ہے کہ پیسہ پیسے کو کھینچتا ہے۔

4۔ صاف ستھرے باورچی خانے ضروری ہیں

فینگ شوئی کے مطابق باورچی خانوں کا براہِ راست تعلق دولت کے اکھٹے ہونے سے ہے ۔ اسلئے انکو ہروقت صاف اور کاٹھ کباڑ کےانبار سے پاک ہونا چاہئے تاکہ پیسوں کا بہاؤ آسانی سے ہو سکے۔

آپ دوعناصرکو اکھٹا بھی کر سکتے ہیں اور کم سے کم سامان کے ساتھ باورچی خانے میں لال رنگ کی آرائش کر سکتے ہیں۔

5۔ ہر چیز کی جگہ مقرر کیجئے

Bespoke oak larder homify Cocinas de estilo rural

فینگ شوئی میں ترتیب بہت ضروری ہے اسلئے اسمیں حیرانی والی کوئی بات نہیں کہ باورچی خانے میں ہر چیز کے لئے علیحدہ جگہ ہواور تازگی برقرار رکھنے اور پرانی ہوئی چیزوں سے مسلسل بنیادوں پرچھٹکارا حاصل کرنے کے لئے جائزہ لیتے رہنا بہت ضروری ہے۔

آپ کے باورچی خانے کی تازگی کو برقرار رکھنے کے لئے خراب کھانے کی اسمیں بالکل جگہ نہیں ہے۔

6- آزادانہ آمد و رفت کلیدی ہے

غیر پیچیدہ نقشہ اور آمدورفت میں آسانی والی جگہیں آپ کے گھر میں پیسہ لانے کی باعث بنیں گی ۔اگر آپ راستوں میں بہت سا سامان اور چیزیں چھوڑیں گے تو آپ گھر کی مثبت توانائی کو گھر میں آنے سے روکیں گے اور اپنے گھر میں دولت کی آمد کو روکیں گے۔

7۔ٹونٹیوں پر توجہ دیجئے

اپنے گھراوراسکے اردگرد کی ٹونٹیوں کی دیکھ بھال ضروری ہے کہ اُن میں سے پانی نہ رِس رہا ہو۔ پانی ایک ایساعنصر ہے جسکا براہِ راست تعلق دولت سے ہے اور ایک رِستی   ہوئی ٹونٹی آپ کے پیسے کو انتہائی موثر طریقے سے نالی میں بہا رہی ہے۔

8۔ تھوڑی خوشی کو گلے لگائیں

خوش کن رنگوں کا اضافہ آپ کے گھر کا ایک پُرتپاک اورخوش آمدیدی تاثر قائم کرنے کے لئے ضروری ہے ۔ صرف دولت کی آمد کے لئے نہیں بلکہ مہمانوں کے لئے بھی ۔ رنگارنگ اور شوخ سامانِ آرائش جیسا کہ پودے اور گلدان وغیرہ کی مدد سے اسکا اضافہ کرنے سے مت گھبرائیں۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista