اپنی خوابگاہ میں نقل کرنے کے لئے ڈبل بیڈ کی 8 شاندار تجاویز

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Casa Evans, A4estudio A4estudio Cuartos de estilo moderno
Loading admin actions …

جب آپکی خوابگاہ کی سجاوٹ کی بات آتی ہے تو ڈبل بیڈ کا انتخاب بہت مشکل فیصلہ ہوتا ہے کیونکہ اس سے اپکے کمرے کے سٹائل کا تعین ہوگا، جدید، دیہی، کم سے کم سامان یا رومانوی وغیرہ وغیرہ۔

ڈبل بیڈ آپکی خوابگاہ میں مرکزی حیثیت کا حامل ہوتا ہے اسلئے کمرے کی باقی تٖصیلات طے کرتے وقت آپکو بہت احتیاط سے کام لینا ہوتا ہے ۔ چاہے وہ چادریں ہو، پردے ہوں ، لیمپ ہوں یا باقی سامان ۔دیواروں کے رنگ کو بھی نہ بھولیں ۔ وہ ہلکے رنگ کی ہونی چاہئے تاکہ نیا شادی شدہ جوڑا آرام اور رومانس سے لطف اندوز ہو سکے ۔

آج ہم آپکے لئے تجاویز کا جو مضون لائے ہیں وہ مختلف عناصر پر مبنی ہے جنکو آپ اپنی خوابگاہ کی سجاوٹ کرتے ہوئے مدِ نظر رکھ سکتے ہیں تاکہ آپ اپنے خوابوں کی خوابگاہ حاصل کر سکیں ۔ زیادہ مت سوچیں اور ہماری تجویز کردہ مختلف خیالات کو ملا نے کا تجربہ کریں۔

1۔ اپکا ڈبل بیڈ ہمیشہ ایک اچھی سرمایہ کاری ہے

homify Cuartos de estilo moderno

بلاشک و شبہ آپکی خوابگاہ میں ایک اہم سرمایہ کاری آپکے کمرے کا ڈبل بیڈ ہے۔ اسکا انتخاب کرتے ہوئے آپکو ہمیشہ اچھے گدے اور چوکھٹے کا انتخاب کرنا چاہئے۔ اس تصویر میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ باقی کا کمرہ ان رنگوں میں ڈیزائن ہوا ہے جو کہ پلنگ سے ہم آہنگ ہیں اور مجموعی طور پر یہ کمرا متوازن اور آرام دہ لگ رہا ہے۔

2۔ لکڑی کو استعمال کرکے دیکھیں

Casa Evans, A4estudio A4estudio Cuartos de estilo moderno

یہ ایک ایسی چیز ہے جسکا عمومی طور پر ہم اپنے گھروں میں استعمال نہیں کرتے۔ مگر آجکل لکڑی گھر کے مختلف حصوں میں استعمال ہو رہی ہے۔ اس خوبصورت کمرے کو تخلیق کرنے کے لئے اسکا استعمال چھت، فرش اور دیواروں پر کیا گیا ہے۔ یہ ایک ہلکے اور گہرے بھورے رنگ کی لکڑی کا ایک غیر معمعولی امتزاج ہے۔ کمرے کے بیچ میں اسکا اصل کردارہے یعنی کہ ڈبل بیڈ۔ جسکا تختہ لکڑی کا ہے اور ساتھ ہی ہم رنگ اطرافی میزیں ہیں جوکہ  جدید فرنیچر سمیت کمرے کی بقیہ سجاوٹ کے ساتھ بہت بھلے لگ رہے ہیں

3۔ شوخ رنگوں کا استعمال

بہت سے آرائشی عنصر ایسے ہیں جنکو ہم اپنے کمرے میں استعمال کر سکتے ہیں اور وہ ڈبل بیڈ کے ساتھ بہت اچھے لگتے ہیں۔ روشنی کے اچھے انتظام کے ہمراہ فالس سیلنگ کمرے کی آرائش کو منفرد اور باوقار بنانے کا ایک بہت اچھا طریقہ ہے۔ اگر آپ پلنگ کے چوکھٹے کو نمایاں کرنا چاہتے ہیں تو کسی گہرے اور شوخ رنگ کے قالین کا اضافہ کردیں۔

4۔ روشنی کے استعمال سے اسکو نمایاں کریں

homify Cuartos de estilo moderno

خوابگاہ کی آرائش کرتے وقت ہم ہمیشہ بہتر سے بہتر چیزوں کی تلاش میں رہتے ہیں اور روشنی کااچھا انتظام ان میں سے ایک چیز ہونی چاہئے۔ اختراعی اور منفرد روشنیاں جو کہ پلنگ کے دونوں اطراف چھت سے لٹک رہی ہوں ایک بہت ہی عمدہ طریقہ ہے خاص طور پر مطالعہ کے شوقین افراد کے لئے۔  روشنی کے منبعوں کو اگر ذہانت سے لگایا جائے تو نا صرف کمرہ مدھم لگتا ہے بلکہ جگہ بھی نا محسوس اور باوقار طریقے سے نمایاں ہو جاتی ہے۔

5۔ کم سے کم سامان کے ساتھ آرائش

آپ اپنا مطلوبہ سٹائل اُسی وقت حاصل کر سکتے ہیں جب آپ ان تمام ضروری عناصر کا استعمال کریں جو آپ کے کمرے سے ہم آہنگ ہوں اور آپکی شخصیت کی عکاسی کرتے ہوں۔ اس کمرے میں میزوں،پردوں، قالین، لیمپوں کی بدولت ممکن ہوئے روشنی کے انتظام کے ساتھ ساتھ دیکر آرائشی عناصر بھی موجود ہیں لیکن یہ مرکزِ نگاہ کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا یعنی کہ کم اونچا ڈبل بیڈ۔ اس پر استعمال ہونے والا پلنگ پوش کمرے کی باقی سجاوٹ سے ہم آہنگ ہے اور شاندار کُشن اسمیں چار چاند لگا رہے ہیں۔

6۔ گہرے رنگوں کا استعمال

خوابگاہ گھر کی سب سے رومانوی جگہ ہے خصوصاً اگر اسے آپ اسمیں اپنے شریک ِ حیات کے ساتھ رہ رہے ہوں۔ مختلف رنگ جو آپس میں بھلے محسوس ہوں انکو استعمال کریں۔ متضاد رنگوں کے ساتھ گہرے اور ہلکے سرمئی رنگ کے استعمال سے کافی فرق پڑتا ہے۔ جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ہے۔ بھورا مائل پیلے رنگ(مسٹرڈ) کی چادریں اور کشن بہت بھلے معلوم ہو رہے ہیں۔ پس منظر کی نفیس دیوار پر لگی تصویر ممتاز نظر آرہی ہے۔ 

7۔ چھوٹی جگہوں کے لئے

homify Cuartos industriales

اگر آپکے کمرے میں دستیاب جگہ کم ہے اور آپکو یہ نہیں معلوم کہ کیا کرنا ہے تو آپ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔ ہمیشہ ہلکے رنگ استعمال کریں جو وسعت کا احساس دیتے ہیں۔ ایک اونچا پلنگ، سفید چادریں اورسرمئی رضائی جو کمرے میں استعمال ہونے والے باقی رنگوں سے ہم آہنگ ہے، اچھے تکیےاور باقی آرائشی اشیاء کے ہمراہ اصلی اور خوبصورت فرنیچرآپکو اپنے لئے ایک منفرد خوابگاہ بنانے میں مدد دے سکتے ہیں۔ 

8۔سادگی

اس تصویر میں دکھایا گیا ڈبل بیڈ سیدھا اورغیر پیچیدہ ہے جس سے اس کمرے کی آرائش میں مدِ نظر رکھی گئی سادگی نمایاں ہورہی ہے۔ اسمیں  کُشن دارکمر پشتوں (کمر کو سہارا دینے کے لئے) پر زیادہ زور دیا گیا ہے جو کہ کمرے کی سجاوٹ میں سب سے نمایاں ہے۔  

مزید تجاویز کے لئے دیکھئے ’آپکے گھر کے لئے خوبصورت ڈبل بیڈ کی 10 تجاویز’

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista