آپ کی حوصلہ افزائی کے لیے باورچی خانے کے خانوں/چھوٹی الماریوں کی اٹھارہ(18) تصاویر

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Zen Bodrum, ARTHUR&MILLER ARTHUR&MILLER Cocinas de estilo moderno
Loading admin actions …

باورچی خانے کی اچھی کارکردگی کے لیے اس میں چھوٹی الماریاں/خانے ضروری عناصر میں سے ایک ہیں.جدید ٹیکنالوجی(صنعیات و فنیات) اور کم قابل تعمیر جگہ کے دبائو کے ساتھ بہت سے ڈیزائینر باورچی خانے کے لیے کئی تخلیقی تجاویز لائے ہیں.

1. بنچ میں بنا ہوا خانہ/طاق

PLUS D'ESPACE, BKBS BKBS Cocinas de estilo escandinavo

اس تصویر میں ایک دلکش منفرد بنچ جو اس باورچی خانے کے ساز و سامان کا حصہ ہے اایک تخلیقی منفرد ڈیزائن کا ہے.گہرے سبز رنگ کے بنچ میں دو مختلف حجم اور شکل کے خانے/طاق بنے ہوئے ہیں.یہ آرائشی استعمال کے لیے مثالی ہے.

2. کثیر(ایک سے زیادہ) چیزیں رکھنے کے لیے مکمل اونچائی والی الماری

Cozinha em termolaminado com ilha, Ansidecor Ansidecor Cocinas de estilo moderno Derivados de madera Transparente

ہماری پہلی مثال میں دو دیواری شیلف چھت تک برھائی گئی ہے.اس الماری کا فائدہ یہ ہے کہ یہ مکمل طور پر اندرونی چیزوں کو نہیں ڈھکتی اور اندر ذخیرہ/رکھی چیزیں ظاہر کرتی ہے.

3. تنگ الماریاں

اس تصویر میں اوپر والی الماریاں جو کہ اندر سے سبز رنگ سے آویزاں کی گئی ہیں ان کے شیشے کے دروازے ہیں.ان الماریوں کی دلچسپ خصوصیات یہ ہیں کہ یہ تنگ ہیں اور ان میں پلیٹیں عمودی طور پر رکھی جا سکتی ہیں.

4. دروازوں والی الماریاں جن کے دروازے اوپر کی جانب کھلتے ہیں

اگر آپکے باورچی خانے کی الماریاں بڑی نہیں ہیں تو آپ الماریوں کے اس نمونے/قسم کو ترجیح دے سکتے ہیں جن کے دروازے کھولنے پر اوپر کی طرف کھلیں.

5. ریل(لوہے کی سلاخوں والا) نظام

Magic Corner Solution homify Cocinas de estilo moderno Almacenamiento

کونے والی الماریوں کے لیے کارآمد طریقہ لوہے کی سلاخوں والی الماری ہے.تو اس میں برتن رکھنے کے لیے آسانی ہوتی ہے اور اس سے بہت دور کی جگہ پر آسانی سے رسائی حاصل ہوتی ہے.

6. چھوٹے خانے/طاق

Dor House, Architetto Valentina Longo Architetto Valentina Longo Cocinas de estilo moderno

ایک تخلیقی خیال لکڑی والے خانوں/طاق کا جو کہ تصویر میں دکھائی گئی سفید ہموار دراز کے اوپری طرف منسلک ہیں.

7. بغیر ڈھکن/بغیر ڈھکی/بنا دروازے کے الماریاں/خانے

اس تصویر میں خانے/الماری کھلی شکل میں ہے اور اسے ڈھکن/دروازے کی ضرورت نہیں

8. رنگین اور دلچسپ خیالات

اس تصویر میں الماری/خانے کا ڈیزائن رنگین اور تخلیقی دونوں ہے.یہ انتہائی کارآمد ہے.

9. کونے والی الماری

homify Cocinas de estilo moderno

دلکش کائونٹر کا نچلا حصہ چھوٹی الماری کے طور پر استعمال کرنے کے علاوہکونے والا حصہ بھی ہوتا ہے جو کہ قدرے تکلیف دہ/عدم سہولت والی جگہ ہے اور کافی تجددانہ طور پر استعمال ہوتی ہے.

10. گہرے خانوں/طاق والی الماری

الماری کا ڈیزائن معیار کے مطابق ہونا ضروری نہیں ہے.اس کی اچھی مثال گہرے خانوں والی الماری ہے جس کے باہر سے چیزیں نظر نہیں آتیں.

11. ڈھکا ہوا حیرت انگیز باورچی خانہ

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ باورچی خانے کی الماریاں  کپ اور پلیٹیں رکھنے کے علاوہ مختلف مقاصد  کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں.یہاں تک کہ آپ تمام باورچی خانے کو الماری/خانے میں نصب کر سکتے ہیں.کیوں نہیں.

12. ایک سے زیادہ/مختلف حجم/سائز والی درازیں

تصویر میں ہم مختلف حجم/سائز والی سیاہ درازیں دیکھتے ہیں جو کہ برتن رکھنے کے لیے مثالی ہیں.

13. پلیٹیں رکھنے والی عمودی جگہ

کیونکہ باورچی خانے کے معیاری ڈیزائن میں عام طور پر ہم پلیٹیں ایک دوسرے کے اوپر رکھ دیتے ہیں.تصویر میں ہم ایک شاندار الماری کا ڈیزائن دیکھ سکتے ہیں جو کہ عمودی  پلیٹیں رکھنے کے لیے بنائی گئی ہے.

14. پھسلنے والے دروازے

اگر آپ باورچی خانے میں برتنوں کا بخھرا ہوا منظر پسند نہیں کرتے تو یہ ممکن ہے کہ آپ برتنوں کو پھسلنے والے دروازے کی الماری میں چھپا کے باورچی خانے کا ایک شاندار ماحول بنائیں.

15. لکڑی کے کھلے ہوئے خانے/طاق

اس تصویر میں کھلے خانوں/طاق والا شاندار باورچی خانہ ہے جو کہ دیہاتی انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے.اگر آپ اپنی تمام چیزیں ہاتھ میں چاہتے ہیں تو یہ کھلے خانے/طاق آپ کے لیے ہیں.

16. تخلیقی حل

اگر آپکا باورچی خانہ چھوٹا ہےتو اسے باورچی خانے کے طاق/خانوں سے بھر دینا عقلمندی نہیں ہے.اسکی بجائے آپ نمک,مرچ اور دوسرے تمام مسالہ جات کاونٹر کے اوپری اضافی جگہ پر رکھ سکتے ہیں.

17.طاق کے لیے/بارے میں مناسب خیالات

آئیے دیہاتی انداز طرز کے باورچی خانے میں واپس چلتے ہیں.ایک شاندار لکڑی کے ڈیزائن والے باورچی خانے کی صورت میں الماری کے سب سے اوپری طاق کا حصہ آرائشی مقصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے.

18. ایک سے زیادہ(کثیر) خانے/طاق

ہماری آخری مثال اپنے کھلے خانوں/طاق کی اور دلکش نیلے رنگ کی طرف متوجہ کرتی ہے جنھوں نے دیوار کو ڈھک لیا ہے.

اگر آپ باورچی خانے کے متعلق مزید مضامین پڑھنا چاہتے ہیں تو آپ اس مضمون کو دیکھ سکتے ہیں

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista