ایک گھر کی ۲۰ تصاویر جو نقل کی جا سکنے والی تجاویز سے بھرا پڑا ہے

Resham Ejaz Resham Ejaz
Apartamento LD, Duda Senna Arquitetura e Decoração Duda Senna Arquitetura e Decoração Cuartos de estilo ecléctico
Loading admin actions …

جب آپ اس قابل ہو جائیں کہ اپنا گھر خرید سکیں تو آپ کو اسے اپنی پسند کے مطابق بنانے کے لیے کچھ وقت دینا ہو گا تا کہ خوشگوار اور حسین نتائج حاصل کیے جا سکیں۔ کیوں کہ صرف ایسا کرنے پر آپ وہاں گھر جیسا احساس حاصل کر سکیں گے۔

یہ منصوبہ مکمل طور پر منظم، خوشگوار اور فعال اپارٹمنٹ تھا۔ ہمارے پیشہ وران اس دلکش منصوبے کی کچھ تصاویر اتارنے میں کامیاب رہے جو آپ کو اپنا گھر بنانے کے لیے تجاویز دیں گی۔ یہ نہایت متاثر کن ہے، آپ کو نئے کام کرنے پر اکساتا ہے اور آپ کی تخلیقی صلاحیتیں ابھارنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔

۱۔ ایک دوسرے سے جڑے حصے

عام طور پر چھوٹے گھروں میں الگ الگ جگہیں حاصل کرنا ممکن نہیں ہوتا۔ اسی لیے اس منصوبے میں دو اہم جگہوں، یعنی کچن اور لاؤنج کو ایک ساتھ جوڑا گیا۔ اس مقصد کے لیے فرنیچر کا ایک بڑا سا ٹکڑا استعمال کیا گیا جو ایک ہی وقت میں سامان رکھنے کے شیلف، کھانا کھانے کی میز اور ٹی وی سٹینڈ کا کام دیتا ہے۔ بلا شبہ یہ جگہوں کو جوڑنے کا ایک انوکھا طریقہ ہے۔

۲۔ دو بہترین انداز میں جڑی جگہوں کا ایک اور منظر

homify Cocinas de estilo ecléctico

اس رخ سے ہم زیادہ اچھے طریقے سے دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے لکڑی کے فرنیچر کو دونوں جگہیں جوڑنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے یہ خوبصورت نتیجہ حاصل کیا گیا جس میں چلنے پھرنے کی جگہ بھی موجود ہے۔

۳۔ ایک بڑا سا آئینہ جو جگہ کو کشادہ بنا دیتا ہے

homify Cocinas de estilo ecléctico

اگر آپ ایک نظر کا دھوکا چاہتے ہیں جو آپ کے گھر کو کشادہ دکھائے تو ایک خالی دیوار پر بڑا سا آئینہ لگا دینا اچھی تجویز ہے۔ اس سے گھر کشادہ لگے گا اور اس سے منعکس ہوتی روشنی کمرے کو روشن کرے گی۔

۴۔ ایک رنگین بالکونی

آپ مختلف رنگوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔ ایک زندہ دل اور خوشگوار بالکونی بنانے کے لیے  اس کا انداز اور سجاوٹ بہت روایتی نہیں ہونا چاہیے۔ ہم میز کے گرد رکھی ان کرسیوں کو سراہتے ہیں جن میں ہر ایک کا رنگ الگ ہے۔

۵۔ بالکونی کے لیے مناسب فرنیچر

آپ بالکونی میں ایسا فرنیچر رکھ سکتے ہیں  جو آپ کو اسے منظم رکھنے اور سجانے میں مدد دے۔ اس مقصد کے لیے ہم یہاں ایسا فرنیچر دیتے ہیں جو سامان منظم کرنے کے ساتھ ساتھ دھلنے والے کپڑے رکھنے کے بھی کام آتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ یہاں چھوٹا موٹا کھانا بھی بنا سکتے ہیں۔ کیا یہ آپ کی بالکونی کے لیے بہت کارآمد نہیں ہے؟

۶۔ بالکونی اور کھانے کا کمرہ ایک ساتھ

اس مسحور کن جگہ میں آپ کی بالکونی اپنا کام کرنے کے ساتھ ساتھ گھر کے بیرونی کھانے کے کمرے کا کام بھی دے گی۔

۷۔ بالکونی کی باریکیاں جو آپ کو اپنا بنا لیں

اس بالکونی پر ایسا آرائشی سامان رکھا گیا ہے جس سے آپ کو پیار ہو جائے۔ ان چھوٹے گملوں، باغات اور پودوں کے ساتھ آپ ہمیشہ قدرت سے جڑے رہیں گے۔

۸۔ پودے اور رنگین باریکیاں

اس گھر کے لیے پودے لازمی تھے اور اسی لیے ہم انہیں ہر جگہ دیکھ سکتے ہیں۔ انہیں مزید زندگی دینے کے لیے استعمال کیے گئے شوخ رنگوں کے استعمال کو آپ نظر انداز نہیں کر سکتے، جیسا کہ یہ سادہ او تازہ ڈیزائن والی پیلی کرسی۔

۹۔ ایک دیوار جو باقیوں سے الگ ہے

پودوں کی سجاوٹ کو توازن دینے کے لیے اس اینٹوں والی دیوار کو پیلے گملوں سے سجایا گیا ہے اور یہی چیز اسے باقیوں سے منفرد بناتی ہے۔

۱۰۔ کام کرنے کی جگہ

اس چھوٹی اور سادہ سی جگہ میں کپڑے دھونے کے لیے ضروری مشینیں رکھی گئی ہیں۔

۱۱۔ بیڈ روم کی سجاوٹ

بیڈ روم کے شاندار اور جدید نظر آنے کے لیے درمیانے اور روشن رنگوں کا سامان چنا جاتا ہے۔ جیسا کہ یہاں پر ہم آئینہ اور لٹکتی روشنیاں دیکھ سکتے ہیں۔

۱۲۔ بیڈ روم کا بڑا منظر

اس تصویر میں آپ خواب گاہ کو ایک بہتر رخ سے دیکھتے ہیں جہاں استعمال کیا گیا زاویاتی ڈیزائن اسے سادہ اور منظم بناتا ہے۔

۱۳۔ رنگوں کا حسین امتزاج

خواب گاہ کو بہترین بنانے کے لیے ہم آہنگ رنگ چنیں۔ یہاں ہم دو درمیانے رنگ دیکھتے ہیں جو ایک ساتھ مل کر سجاوٹ کی شان بڑھا سکتے ہیں۔

۱۴۔ ایک مکمل طور پر منظم الماری

جگہوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال چھوٹے گھروں کے لیے لازمی ہے۔ سب چیزوں کو ترتیب دینے سے جگہ بڑی معلوم ہو گی۔

۱۵۔ خواب گاہ میں بنا چھوٹا آفس

سفید رنگ آپ کو بڑی جگہ کا احساس دیتا ہے۔ یہ جگہ چھوٹی ہونے کے باوجود پڑھائی کرنے یا کام کرنے کے لیے بہترین ہے۔

۱۶۔ مرکزی خواب گاہ کا باتھ روم

اس چھوٹی سی جگہ میں ہر وہ چیز موجود ہے جس کی آپ کو باتھ روم میں ضرورت ہو سکتی ہے۔ شاور کے حصے پر شیشوں کی سکرین لگائی گئی ہے تا کہ باتھ روم چھوٹا نہ لگے۔

۱۷۔ ایک مزید زندہ دل خواب گاہ

ایک آرام دہ اور پرسکون خواب گاہ بنانے کے لیے دیواروں کو دھیمے رنگوں میں رنگا گیا ہے اور کمرے کے ایک بڑے حصے کو سفید رنگ سے سجایا گیا ہے۔ ڈیزائن والے کشن اور دیواروں پر لگی تصاویر کمرے کو مکمل کرتی ہیں۔

۱۸۔ میچنگ فرنیچر

ڈیزائن کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے انہوں نے بستر کے ساتھ رکھے تمام سامان کا ایک سا رنگ رکھا ہے۔

۱۹۔ دوسری خواب گاہ کی باریکیاں

یہ میز اور لیمپ سجاوٹ کے لیے کافی تھے۔ بلا شبہ اس کمرے میں آرام کرنا کسی نعمت سے کم نہیں۔

۲۰۔ دوسرا باتھ روم

اس باتھ روم میں بھی پچھلے باتھ روم والے اصول استعمال کیے گئے ہیں اور شاور کا ڈبا شفاف رکھا گیا ہے۔نیلی ٹائلیں باقی کی سجاوٹ کو نمایاں کرتی ہیں اور اس جگہ کو انوکھا بناتی ہیں۔

مزید دیکھیے وہ ۱۰ چیزیں جو آپ کے گھر کو غیر معمولی خوبصورتی عنایت کریں گی۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista