دیواریں بنائے بغیر کمروں کو تقسیم کرنے کے 7 آسان آئیڈیاز

Shenilashahzad Shenilashahzad
PROJET VOLTAIRE, Agence Transition Interior Design, Architectes: Carla Lopez et Margaux Meza, Transition Interior Design Transition Interior Design Salas de estilo moderno
Loading admin actions …

ایشیائ گھروں میں کھلے فرش کا استعمال برسوں سے کیا جا رھا ھے۔ پرانے رواجوں کے مطابق خوبسورتی سے سجی فولڈ کی جانے والی سکرینیں کمروں کو تقسیم کرنے کے لیے استعمال کی جاتی رھی ھیں۔ یہ اسکرینیں گھر کے ذاتی حصے کو عمومی حصے سے الگ کرنے کے کام آتی ھیں جیسے ڈریسنگ روم کو خواب گاہ سے اور کھانے کے کمرے کو لاؤنج ایریا سے الگ کرنے کے لیے ۔ کبھی کبھی یہ عبادت کے کمرے کو عمومی حصے سے الگ کرنے کے بھی کام آتی ھے۔

ان کے عروج کے زمانے میں ان اسکرینوں کو سونے کے پتوں، قیمتی سیپوں، نازک برش کے کام اور خطاطی سے مزین کیا جاتا تھا۔ جدت کے ساتھ آج بھی یہ استعمال میں ھیں۔ آج ھم سیکھیں گے کچھ ھوشیار طریقے کمروں کو تقسیم کرنے کے بغیر دیوار بنائے۔

سجاوٹی پینل

سجاوٹی لکڑی کے پینل کمرے کے ایک حصے کو دوسرے سے جدا کرنے کے لیے بہترین ھیں۔ یہ زیادہ جگہ نہیں گھیرتے، آسانی سے ھٹائے جا سکتے ھیں اور جب باریک نقش نگاری کی گئی ھو تو اندروں کی خوبصورتی بڑھانے میں  کردار ادا کرتے ھیں۔

 اگر آپ اپنے کمرے میں رنگوں کا اضافہ کرنا چاھتے ھیں، تو اس پینل کو گہرا رنگ دیں ، کمرے میں آنے والے کو یہ چونکا کر رکھدے گا۔ 

نمائشی کیبینٹ

اپنے نمائشی کیبینٹ کا ھوشیاری سے استعمال کریں جیسے  لاؤنج ایریا کو خواب گاہ سے الگ کرنے کے لیے، کھانے کے ایریا کو رھنے کے کمرے سے الگ کرنے کے لیے یا کہیں بھی اور جہاں آپ فیشن کو عملی طور پر بھی دیکھنا چاھیں۔ 

 اپنے کیبینٹ کو دلچسپ پتلوں، پودوں، فریم کی ھوئ تصویروں اور سمندری سیپیوں جو آپ نے چھٹیوں میں ساحل سمندر پر جمع کیے ھوں یا کسی بھی چیز سے سجائیں جو آپ یہاں رکھنا بہتر سمجھتے ھوں،صرف اس بات کا خیال رکھیں کہ بہت سی چیزوں کے بھرنے  سے یہ بے ترتیب نہ لگے۔

ھمہ پہلو پارٹیشنز

یہ شائد جگہوں کو تقسیم کرنے کا سب سے آسان طریقہ ھے مستقل دیواریں بنائے بغیر ۔ اس سلسلے میں جاپانی byobu and shoji کی اسکرینیں باریک ڈیزائن کے ساتھ لاجواب انتخاب ھیں۔

اس کے علاوہ آپ سادہ  پارٹیشنز بھی استعمال کر سکتے ھیں جو پلاسٹک، دھات یا  تالیفی تختوں سے بنی ھوئ ھو  یا آپ باریکی سے بنی ھوئ لکڑی کی اسکرینوں کا انتخاب بھی کر سکتے ھیں۔ shoji اسکرینوں کا جدید ورثن بھی اب خصوصی سپلائیرز کے پاس موجود ھےــــ جو عصر حاضر کے ایشیائ ذوق کے عین مطابق ھے۔

پردے یا بلائینڈز

موٹے پردے یا بلائینڈز بھی کمرے کے مقسم کا کام دے سکتے ھیں۔ یہ خاص طور پر ایسی چھوٹی جگہوں کے لیے کارآمد ھے جہاں دیواریں تعمیر کرنا ناممکن ھے۔ اس ٹیکنیک کو استعمال کرتے ھوئے آپ اپنے سلسلے وار ڈریسنگ روم کو خواب گاہ سے بآسانی جدا کر سکتے ھیں۔

اس مقصد کے لیے پردے خریدتے وقت کمرے کے رنگوں کی اسکیم کو مد نظر رکھنا ضروری ھے۔ موٹے پردے کسی بھی جگہ کی سماعتی خصوصیات کو بھی  بڑھا دیتے ھیں۔

کمرے کو تقسیم کرنے والے پودے

پودے بھی کمرے کے دو مختلف حصوں  کو تقسیم کرنے کے کام آتے ھیں۔ یہ آپ کے اندرونی باغ بنانے کی خواھش کو بھی  پورا کرتا ھے ، اندرون کے ماحول کو تازہ دم بناتا ھے اور بغیر پتھر کی دیوار بنائے کمرے کو تقسیم بھی کرتا ھے۔

 وہ جو فی الحال کرائے کی جگہ کو استعمال کررھے ھیں اور اندرون میں کسی قسم کی تبدیلی کی ان کو اجازت نہیں ھے،  اس طریقے کو استعمال کر کے بغیر مستقل نشانات بنائے کمرے کو آسانی سے تقسیم کر سکتے ھیں۔

شیشے کا پارٹیشن

منعکس کرنے والا شیشے کا پارٹیشن رکاوٹ کا کام کرتا ھے اور مستقل دیواروں کا مؤثر متبادل ھے۔ یہ کسی بھی جگہ کو وسیع تآثر دینے کی صلاحیت رکھتا ھے۔ نئے جدید تآثر کے لیے پتلی دیواروں کی جگہ ان شیشوں کو ترجیح دیں۔

دھکیلی جانے والی کتابوں کی الماری

کمرے کو تقسیم کرنے کے لیے یہ بھی ایک حل ھے۔ دھکیلی جانے والی کتابوں کی الماری یا کیبینٹ چیزوں کو محفوظ کرنے کی جگہ کو بڑھاتا ھے، قیمتی چیزوں اور کتابوں کی حفاظت کرتا ھے اور آپ کے گھر کو منظم اور ترتیب سے رکھنے میں آپ کی مدد کرتا ھے۔

اب آپ جان چکے ھیں مستقل دیواروں کو بنائے بغیر کس طرح کئ طریقوں سے آپ کمروں کو تقسیم کر سکتے ھیں۔ چنانچہ اب تیار ھو جائیں اپنے گھر کی زبردست تبدیلی کے لیے۔

 چھوٹے گھروں کو بہتر بنانے کے لیے مزید دیکھئیے: ذھین محفوظ کرنے کے حل خواب گاہ کے لیے۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista