غسل خانہ کے ڈیزائن کے 11 بہترین انداز جنہیں آپ نقل کرنا چاہیں گے

usranaz usranaz
Интерьер однокомнатной квартиры в скандинавском стиле, Анна Теклюк Анна Теклюк Baños de estilo escandinavo
Loading admin actions …

غسل خانہ گھر کے اہم حصوں میں سے ایک ھے۔ عام طور پر اسے گھر کے باقی حصوں کی نسبت زیادہ توجہ نہیں ملتی۔ یہ گھر کا وہ حصہ ھے جہاں ہم اپنے صفائی ستھرائی کا اہتمام کرتے ہیں، اپنے نجی کاموں کو سر انجام دے کر آرام و سکون اور فرحت حاصل کرتے ہیں۔ اگر ہم اپنے غسل خانہ کو بہتر انداز میں سجائیں گے اس کے ڈیزائن میں جدت لائیں گے اور دلکش سٹائل شامل کریں گے تو اس کا آنے والے مہمانوں اور رشتہ داروں پر ہماری شخصیت کا بہتر تاثر قائم ھوگا۔

آج ھومی فائی کے اس مضمون میں ہم آپ کو غسل خانہ کے ایسے خوبصورت اور بہترین ڈیزائن پیش کریں گے جن کی مدد سے آپ اپنے غسل خانہ میں نئی جدت اور دلکش سٹائل شامل کر سکیں گے۔

تو پھر آیئے! بغیر کسی وقفہ کے ان تجاویز پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

1۔ سنگِ مرر سے آراستہ

غسل خانہ کی دلکشی میں سنگِ مرر کی ٹائلز بنیادی حیثیت اختیار کر گئی ہیں۔ سنگَ مرر کے قدرتی رنگ میں رنگی یہ ٹائلز ایک مسحور کن ماحول تخلیق کر رہی ہیں۔ اس کے فرش پر سفید رنگ کی ٹائلز چھت اور درازوں کے رنگ سے مماثلت رکھتی ہیں۔ شیشے کی دیوار کی مدد سے شاور اور واش روم کو علیحدہ کیا گیا ھے۔ غسل خانہ کی دیواروں پر ہلکا رنگ اس کو روشن اور خوب صورت بنا رہا ھے۔

2۔ لکڑی سے مزین

آج کل کے دور میں لکڑی کو غسل خانہ کے لئے نہائت اہم سمجھا جاتا ھے۔ لیکن لکڑی کا انتخاب کرتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ ایسی لکڑی کا انتخاب کریں جو پانی سے خراب نہ ھوتی ھو۔ اس کام کے لئے آپ کسی پیشہ ور ماہر ڈیزائن سے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔ شاور کے فرش لئے لکڑی کو بہت اہم سمجھا جاتا ھے کیوں کہ یہ پانی پر پھسلنے سے بچاتی ھے اور نمی کی مزاحمتی ھے۔

3۔ نہانے کا ٹب

عام طور پر غسل خانہ میں آرام و سکون اور ترو تازگی حاصل کرنے کے لئے نہانے کا ٹب استعمال کیا جاتا ھے۔ مارکیٹ میں اس ٹب کے متعدد اور کئی دلکش ڈیزائن متعارف ھو چکے ہیں۔آپ اپنی پسند اور مرضی کے  سٹائل کے ٹب کا انتخاب کریں۔ اس میں مزید دلکشی اور نفاست لانے کے لئے آپ اس کے گرد خوبصورت پردوں کا استعمال کر سکتے ہیں جس سے آپ کی پرائیویسی قائم ھو سکے گی۔ ٹب کے اوپر آپ شاور کا بھی استعمال کر سکتے ہیں تا کہ جیسا آپ کا موڈ ھو ویسا ہی نہانے کا اہتمام بھی ھو۔

4۔ صاف ستھرا اور شائستہ

ہمیشہ اپنے غسل خانہ کو صاف ستھرا اور چمکتا دمکتا رکھیں اس کا آپ کے مزاج پر اچھا اثر پڑے گا اور آپ کا زیادہ سے زیادہ غسل خانہ میں وقت گذارنے کو دل کرے گا۔ صاف ستھرا لکڑی کا فرش غسل خانہ کی تازگی کو بحال رکھنے میں مدد کرتا ھے۔ ہلکے سفید رنگ کی چمکدار دیواریں اور سفید چکنے ماربل کا دلکش واش بیسن غسل خانہ کی رونق کو بڑھا رھا ھے۔ اپنے غسل خانہ کی صفائی ستھرائی کے لئے کم سے کم ضروریات کی چیزوں کو باہر رکھیں اور کوشش کریں کہ زیادہ تر اشیاء پوشیدہ ھوں تا کہ آپ کا غسل خانہ سلیقے سے سلجھا ھوا نظر آئے۔

5۔ درازوں کا استعمال

اگر آپ اپنے غسل خانہ کے صاف ستھرا اور دلکش دیکھنے کے آرزُو مند ہیں تو اس میں چیزوں کو سٹور کرنے کے لئے کاؤنٹر میز اور درازوں کا اہتمام کریں۔ اپنی ضراریات کی چیزوں کو درازوں میں محفوظ کر لیں اور باہر واش بیسن پر صرف بہت ضروریات کی چیزیں آراستہ کریں۔ اس سے آپ کے غسل خانہ میں گندگی اور بے ترتیبی نہیں پھیلے گی اور یہ سیلقہ سے سلجھا ھوا صاف ستھرا اور دلکش منظر پیش کرے گا۔اپنے غسل خانہ کے ماحول کو مزید رومانوی بنانے کے لئے اس میں نیلے رنگ کی ٹائلز اور نیلے رنگ کی روشنیوں کا استعمال کریں۔

6۔ چھوٹا نگر سٹائلش

اگر آپ اپنے غسل خانے کے چھوٹے سائز کی وجہ سے پریشان ہیں تو فکر مند ھونا چھوڑ دیں۔ آپ اپنے چھوٹے غسل خانہ کو سٹائلش اور دلکش ڈیزائن میں ڈھال سکتے ہیں جیسا کہ اس ماڈل میں دکھایا گیا ھے۔ اپنے شاور کے حصے کو شیشے کی مدد سے باقی غسل خانہ سے علیحدہ کر کے اس کی دیوار کو دلکش سنگِ مرر سے مزین کر دیں۔ شاور کے فرش کو لکڑی کے خوبصورت پینل سے سجا دیں۔ 

غسل خانہ کے روشن دان میں قدرتی رنگ شامل کرنے کے لئے سبز پودوں کا گملہ رکھ دیں اس سے غسل خانہ میں دلکشی کے ساتھ ترو تازگی بھی پیدا ھو گی۔ اس میں ہلکے رنگوں کے استعمال سے غسل خانہ روشن اور خوب صورت نظر آئے گا۔

7۔ شاور کا استعمال

آج کل کے دور میں نہانے کے لئے ٹب کی بجائے شاور کا استعمال عام ھو گیا ھے۔ شاور کے ذریعے زیادہ  بہتر انداز میں ہم ترو تازگی اور فرحت حاصل کر سکتے ہیں۔ شاور کو نصب کرتے وقت اس کے دلکش ڈیزائن کو مدِ نظر رکھیں۔ اس کے لئے جدید اور دلکش سٹائل کا انتخاب کریں۔ سٹین لیس سٹیل کے شاور زیادہ مضبوط اور چمکدار سٹائل میں موجود ھوتے ہیں اس لئے ان کا استعمال کرنے سے آپ کا غسل خانہ خوبصورت اور فرحت بخش نظر آئے گا۔

8۔ شاور کا خصوصی فرش

غسل خانہ کے ڈیزائن کو ترتیب دیتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ شاور کا فرش پانی کا مزاحمتی ھو۔ اس کے لئے لکڑی کے تختوں کو خاص اہمیت حاصل ھے۔ لکڑی کے علاوہ اور بھی جدید قسم کے مواد مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ پانی کا مزاحمتی مواد آپ کو نہانے کے دوران پھسلنے اور گرنے سے بچانے میں مدد فراہم کرتا ھے۔

شاور کی دیواروں کو سنگِ مرمر سے آراستہ کر دیں، اس سے گرنے ولے پانی کی چھینٹیں دیوار پر ٹھہر نہیں سکیں گی اور آپ کا غسل خانہ صاف ستھرا اور نفیس نظر آئے گا۔شاور کے دروازے کے لئے شیشے کا ستعمال غسل خانہ کی دلکشی میں اضافہ کرتا ھے۔

9۔ واش بیسن کے دلکش انداز

واش بیسن کسی بھی غسل خانے کا ایک اہم جزو سمجھا جاتا ھے۔ اگر آپ کا واش بیسن آپ کے جدید غسل خانے سے مطابقت نہیں کرے گا تو آپ کا غسل خانہ بھدا اور بے ترتیب سا لگے گا۔اس لئے جب بھی آپ اپنے غسل خانہ کو ڈیزائن کریں تو شاور کے ساتھ واش بیسن کے ڈیزائن کا بھی ملاپ کریں۔اس سے آپ کا غسل  خانہ دلکش اور خوبصورت نظر آئے گا۔

10۔ پُر تعیش ڈیزائن

اپنے غسل خانہ کے کو پُر تعیش بنانے کے اس کے ڈیزائن کو تشکیل دیں۔ چیزوں کو سنبھالنے کے لئے ایک ایسی دلکش الماری کا انتخاب کریں جس کا دروازہ سرکنے والا ھو۔ واش بیسن کے لئے جدید طرز کا ڈیزائن کا انتخاب کریں جیسا کہ ماڈل میں دکھایا گیا ھے۔ واش بیسن کے کاؤنٹر میں درازوں کا استعمال کریں تا کہ ان میں غیر ضروری چیزوں کو پوشیدہ کیا جا سکے۔ شاور کے حصے کو شیشے کی دیوار کی مدد سے علیحدہ کریں۔اس کی چھت پر چھوٹے چھوٹے ایل۔ای-ڈی بلب غسل خانہ میں دلکشی اور خوب صورتی پیدا کر ہے ہیں۔

11۔ تکونی چھت کے ساتھ

اگر جگہ کی تنگی کی وجہ سے آپ کا غسل خانہ تکونی چھت کے نیچے ڈیزائن کیا گیا ھے تو اس کی خوبصورتی کے لئے فکر مند نہ ھوں۔ایسے باورچی خانہ کو بہترین ڈیزائن اور سٹائل کے ساتھ سجائیں۔ اس کی تکونی سطح کو چمکدار سفید رنگ سے روغن کر دیں۔دیہی سٹائل کو شامل کرنے کے لئے اس کی ایک دیوار کو سیمنٹ کے بغیر چھوڑ دیں۔اس سے جدید اور دیہی سٹائل کا ملاپ ایک دلکش منظر پیش کرے گا۔ نہانے کے ٹب اور فرش کو خوبصورت سنہری رنگ سے چمکا دیں۔یہ سنہری رنگ آپ کے غسل خانہ میں ایک پرتعیش ماحول پیدا کر دے گا۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista