آرائشی مصوری/ پینٹنگ آج کے جدید دور میں بھی اپنی ایک خاص اہمیت رکھتی ہے۔ آرائشی مصوری بہت سی اشیا پر کی جاتی ہے جیسے کہ دیواروں شیشوں لکڑی اور گلدانوں پر۔ آرائشی مصوری/ پینٹنگ فن تعمیرمیں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ آرائشی مصوری/ پینٹنگ اندرونی اور بیرونی آرائش دونوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ آج ہم آپ کے لیے اپنے مضمون میں بیڈ روم کی سجاوٹ کے لیے آرائشی مصوری/ پینٹنگ کی کچھ مثالیں لائے ہیں جنھیں آپ ضرور پسند کریں گے۔
اس تصویر میں آپ دیکھتے ہیں کمرے کو سجانے کے لیے بلیک اینڈ وائیٹ آرائشی مصوری/ پینٹنگ کو فریم میں لگا کر بیڈ کے سرہانے آویزاں کیا گیا ہے۔ اس تصویر میں مصور نے رنگوں کا استعمال نہیں کیا لیکن رنگوں کے بغیر بھی یہ پینٹگ کمرے کو دلکش بنا رہی ہے۔
یہ رنگین پینٹنگ مصور نے دیہاتی ماحول کو مد نظر رکھتے ہوئے بنائی ہے جو کہ کمرے کی دلکشی میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ نظروں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔ یہ پینٹنگ کمرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ دیہاتی ماحول کی نمائندگی بھی کر رہی ہے جو کی اپنے آپ میں ایک خاص اہمیت کا حامل ہے۔
زیرِ نظر تصویر میں آپ ایک منفرد طرز کی عقاب کے پر والی پینٹگ آویزاں کی گئی ہے ۔اس پینٹگ اور کمرے کے رنگوں میں مطابقت کی وجہ سے یہ کمرہ بہت خوبصورت لگ رہا ہے۔
اس کمرے میں کوئی باقاعدہ فریم لگی پینٹگ کا استعمال کرنے کی بجائے دیوار پر ہی بھورے رنگ سے زیبرا کی شکل کی پینٹگ بنائی گئی ہے۔ جو اس کمرے کو ایک آرٹسٹ نظر دے رہی ہے۔
آپ دیکھ سکتے ہیں اس کمرے کی دیوار کی سجاوٹ اور خبصورتی میں اضافہ کے لیے مختلف قسم کی ایک سے زیادہ پینٹگ کو آویزاں کیا گیا ہے ۔
اس تصویر میں بیڈ کی سائیڈ پہ قدرتی منظر کی لگی ہوئی مصوری اور ساتھ میں کھڑکی سے نطر آتا حقیقی منظر اس کمرے کو اور خوبصورت بنا رہا۔
اس کمرے میں لگی پنیٹگ میں ایک سے زیادہ رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے اور کمرہ بھی رنگین ہے یہ سب مل کے اس کمرے کو دلکش بنا رہے ہیں۔
سفید پسِ منظر پر نیلے رنگ سے بنی یہ پینٹگ ایک اعلیٰ شہکار لگ رہی اس میں رنگوں کو بہترین طریقے سے مکس کیا گیا ہے۔
بیڈ کے سرہانے لگی درخت کی پینٹگ اپنے رنگوں کی وجہ سے اس کمرے کو اور خوبصورت بنا رہی اور اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اس کمرے میں رہنے والے کو قدرت سے لگاؤ ہے۔
یہ ایک اور مضمون آپ کی حوصلہ افزائی کے لیے۔بیڈ روم کی11 آرائشی تجاویز