خوبصورت باورچی خانے کے لوازمات

Farheen Farheen
Hot Pad Collection, Jinja Jinja Cocinas de estilo moderno
Loading admin actions …

کھانا اور کھانا پکانے کی جگہ ہمارے لیئے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ اسلیئے باورچی خانے کا جدید ہونا بہت استائلش ہونا بہے معنی رکھتا ہے لیکن آج کے جدید دور میں صرف باورچی خانے کو بنانا ضروری نہیں ہے اکے لوازمات اور سجاوٹیں بھی بہت اہمیت کی حامل ہیں۔پرانے دور میں یہ سب کرنا بہت مشکل تھا آپ کی صحیح راہنمائی کرنے والا کوئی نہیں تھا۔ لیکن اب انٹیریئر ڈیزائنرز کی بدولت زندگی بہت آسان ہوگئی ہے، آپ جب چاہیں انکو بلا سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ یہ کام خود سے کرنا چاہتے ہیں تو ہمارا آج کا مضمون آپ کے لیئے بے حد مددگار ثابت ہوگا۔ اس مضمون میں ہم آپکو باورچی خانے کے لوازمات اور انکے باورچی خانے کے ساتھ امتزاج کے بارے میں بتائیں گے۔ تو دیر کس بات کی ہے آئیے شروع کرتے ہیں

امپورٹڈ چھریوں کا سیٹ

سب سے پہلے سب سے ضروری چیز جس کے بغیر آپکی کوکنگ ادھوری ہے وہ ہے ایک امپورٹڈ اور تیز چھریوں کا سیٹ۔ چھریوں کا استعمال آپکو روزمرہ میں بہت زیادہ کرنا پڑتا ہے اسلیئے انکا بہتر کوالٹی کا ہونا بہت ضروری ہے، یہ آپکا ایک دفعہ کا سرمایہ ہے اسلیئے ان پر تھوڑا زیادہ بھی خرچ کیا تو کچھ نہیں کیونکہ آپکا یہ سرمایہ لمبا چلے گا۔

ہومی فائی ایڈوائز: چھریاں لوہے کی بجائے اسٹیل کی خریدیں کیونکہ لوہے کی چھریاں زنگ آلود ہوسکتی ہیں

اپلائینسز

Pure White, CW CW Cocinas de estilo moderno Estanterías y gavetas

باورچی خانہ اپلائینسز کے بغیر ادھورا ہوتا ہے۔ اپلائینسز آپکی ایک دفعہ کی سرمایہ کاری ہے اسلیئے ان میں سوچ سمجھ کے خرچ کریں۔ آپکے خیال میں صرف چولہا اور فریج ہی اپلائینسز ہیں تو یہ آپکی غلط سوچ پے۔ باورچی خانے کی دیگر اپلائینسز میں جوسر، مکسر، ایگ بیٹر بھی آتے ہیں اور جی ہاں بلکل اگر آپ کے پاس مزید پیسے ہیں تو آپ مزید آپشنز پر بھی غور کر سکتے ہیں

چالاک اسٹوریج

Le Mans Pull Out Storage homify Cocinas de estilo moderno Almacenamiento

باورچی خانے کی اشیا اور بغیر کسی اسٹوریج کے؟ یہ خاصی ناقابلِ یقین سوچ ہے۔ اسٹوریج کے معاملے میں انسان کو ہمیشہ اپنی پرانی سوچ کو اللہ حافظ کہنا پڑتا ہے کیونکہ اس مسئلے میں آپ جتنا منفرد ہوں گے آپکو اتنا ہی فائدہ ہوگا۔ جیسا کہ تصویر میں دیکھایا گیا ہے ایک پل آوٹ اسٹوریج۔ یہ ایک کمال اور فائدہ مند اسٹوریج ہے

رنگ

Hot Pad Collection, Jinja Jinja Cocinas de estilo moderno Utensilios de cocina

کسی بھی کمرے کے لیئے رنگ بہت اہمیت رکھتے ہیں اور اس میں آپکا باورچی خانہ بھی شامل ہے۔ اسلیئے رنگوں کو چنتے ہوئے اس بات کا خاص خیال رکھیں۔ جیسے کہ ہاٹ پاٹ کے نیچے رکھنے والے کپڑے ، چائے کے نیچے رکھنے والے میٹ انکا رنگ وہی رکھیں جو آپکے باورچی خانے کا ہے۔ ہلکے رنگوں کے کیبنٹس کے ساتھ یہ چمکدار رنگ بہت معنی رکھتے ہیں۔

اسٹوریج باکسز

Retro Storage Canisters homify Cocinas de estilo ecléctico Almacenamiento

باورچی خانہ اسٹوریج باکسز کے بغیر بلکل ادھورا لگتا ہے،لیکن یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ پرانے اسٹائل کی پیروی کریں۔ اسکے لیئے یہ شاندار اسٹوریج پیش کی جارہی ہے اس پر کریم – پاوڈر میٹل کے ڈبوں پر لگایا گیا ہے۔ یہ ایک آئیڈیل اسٹوریج ہے ان لوگوں کے لیئے جو اسٹائل کے ساتھ مضبوطی بھی چاہتے ہیں

نصب کیا ہوا کدوکش

ایک نصب کیا ہوا کدوکش ۔۔ جی ہاں نصب کیا ہوا۔ 

اس کے نیچے ایک دراز بنائی گئی ہے جو کہ کرش کی گئی چیز کو اسٹور کر لیتی ہے۔ کتنا سادہ اور محفوظ آئیدیا ہے

بریڈ سلائیسر

یہ آپکو یقینا زائد لگ رہا ہوگا لیکن اگر آپ دھیان سے دیکھیں اور اسکی خصوصیات پر غور کریں تو معلوم ہوگا کہ یہ روز مرہ کی ضرورت ہے۔  آجکل تازہ بریڈ خریدنے کا رواج عام ہونے کے ساتھ ساتھ اسکا استعمال بھی بڑھ گیا ہے ۔ سلائیسر ایک بہت اچھی آپشن ہے

ہوا نکالنے والا پنکھا

باورچی خانے کی اپلائینسز میں سب سے اہم چیز ہے گرم ہوا باہر نکالنے والا پنکھا ہے۔ کوکنگ، بیکنگ تمام کرتے ہوئے آپ کو اپنے گھر کو تندور بننے سے بچانے کے لیئے اسکی ضرورت ہے۔

کٹلری منظم کریں

ایک مصروف گھر کے اندر جس چیز کی آپکو سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔وہ ہے کٹلری متنظم۔ ہر چیز اپنی جگہ پر ہو تو آپکو اور کیا چاہیے

لکڑی کے نصب شدہ بورڈ

ایک جگہ پر نصب لکڑی کے بورڈ۔ آپکو سبزیوں کی کٹنگ کے لیئے اسکو بار بار ڈھونڈنے کی ضرورت نہین ہے۔ یہ ایک جگہ پر رہے گی۔ آپکو لگ رہا ہے کہ لکڑی ایک بہت پرانا میٹریل ہے لیکن یہ ایک سب سے اچھی آپشن ہے ۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista