انفینٹی پول/ لامحدود کنارے والے تالاب

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
homify Piscinas infinitas
Loading admin actions …

 لا محدود کنارے والے تالاب واقعی میں بہت شاندار ہوتے ہیں اور دیکھنے والوں پہ اپنا اثر چھوڑ جاتے ہیں۔ آج ہم ہومی فائی پر ایسے ہی کچھ تالاب پیش کرنے جا رہے ہیں جو آپ کو پسند آئیں گے۔

انفینٹی پول کے ڈیزائن

ڈیزائن کافی منفرد، طویل اور پیچدہ ہے یہی وجہ ہے اس کے لیے کافی زیادہ جگہ  درکار ہوتی ہے۔ لہذا اس لیے یہ کافی مینگا پڑتا ہے۔ اس تالاب پر کافی زیادہ لاگت آتی ہے۔ اس طرز کے تالاب سے پانی بآسانی بخارات بن کر اُڑ جاتا ہے۔ اور اسے بھرا رکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ بہت زیادہ مہنگا تو ہو سکتا ہے لیکن اس کی سحرانگیزی اور دلکشی آپ کی ایک ایک پائی کو وصول کر دیتی ہے۔

یہ کیسے کام کرتا ہے؟

 اس تالاب میں ایک سے زیادہ دیواریں ہیں۔ جو پانی سے بہہ جانے والے بیسن پکڑتے ہیں۔ یہ ناقص تلاب سے بچنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ اس میں ایک چیز کا خیال رکھنا چاہیے۔ کہ پانی زیادہ باہر نہ پھیلے۔

اس کو برقرار رکھنا

 پانی کا بہاؤ مسئلہ نہیں ہے بس اس کو میعاری تالاب سے زیادہ  دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ اس کو بنانے کے لیے باقی تالابوں کے مقابلے میں زیادہ لاگت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے اخراجات باقی تالابوں سے زیادہ ہوتے ہیں۔ کیونکہ اس میں اضافی پمپ اور فلٹر کا استعمال کیا جاتا ہے   اس کے علاوہ اس کے ڈیزائن میں بھی بہت فرق ہوتا ہے۔

ہر کوئی اس کی طرف متوجہ ہوتا ہے

 اس میں پانی کا بہاؤ خودکار پمپ اور بیسن کے ذریعے پورے تالاب میں پھیلتا رہتا ہے جو اس کو صاف اور خوبصورت منظر دیتا ہے۔  ایسے تالاب وسیع جگہ پربنے ہوتے ہیں۔  جو ہر کسی کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔

تالاب کے لیے جگہ

 یہاں ایک چیز کو مدنظر رکھنا چاہیے کہ تالاب کو ساحل سمندر کے سامنے ہونا چاہیے۔ اس کو ایک شہر کو خوبصورت نظر دینے کے لیے بنایا جا سکتا ہے۔ اگر آپ شہر میں چھوٹے گھر یا فلیٹ میں رہتے ہیں تو بھی اس کو نہیں بنا سکتے کیونکہ اس کے لیے کافی جگہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس تالاب کے لیے جس جگہ کو مختص کریں وہ بہترین ہونی چاہیے۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista