خوبصورت گیراج کے دروازے

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
FERFORJE LAZER KESİM UYGULAMALARIMIZ, NATUREL METAL FERFORJE NATUREL METAL FERFORJE Puertas de garajes Hierro/Acero
Loading admin actions …

زیادہ تر یہ دیکھا جاتا ہے کہ گیراج کے دروازوں کی خوبصورتی پر زیادہ دھیان نہیں دیا جاتا تھا لیکن جدید دور میں جہاں گیراج کی خوبصورتی پر توجہ دی جاتی ہے۔ وہاں اب اس کے دروازوں کے بارے میں بھی دھیان رکھا جانے لگا ہے۔ لیکن اکثر لوگوں کو اس کے بارے میں زیادہ معلومات میسر نہیں ہوتی تو وہ اس کے بارے میں پریشانی کا اظہار ظاہر کرتے نظر آتے ہیں۔ آج ہم نے اپ کی اسی خواہش اور پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے کچھ خیالات کو پیش کرنے کا سوچا ہے۔ جن سے آپ حوصلہ افزائی حاصل کر سکیں۔ تو اب آپ بھی ان کو دیکھیں اور حوصلہ افزائی حاصل کریں۔

عام گیراج کے دروازوں کے سائز

کسی بھی گیراج کی تعمیر کرتے وقت ہر طرح سے خیال کیا جاتا ہے اس کی بناوٹ سے لے کر اس کی سجاوٹ اور دروازوں کے سائز پر بھی غور کیا جاتا ہے۔ لیکن اکثر لوگوں کو اس بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہوتی سو وہ سب سے پوچھتے پھرتے ہیں اور یوں تسلی بخش معلومات نہ ملنے پر وہ عام سے دورازوں کا انتخاب کر لیے ہیں۔ لیکن اپ کو مزید پریشان ہونے کی ضرورت نہیں آج ہم آپ کی پریشانی کا حل ہی پیش کرنے جا رہے ہیں۔  یہ عام میعاری سائز کے دروازے ہیں جو ڈبل گیراج میں لگائے جاتے ہیں۔( پہلی چوڑائی  ہے اور دوسری اُونچائی )

۱)  12 سے 7 فٹ ، ۲) 14 فی 7 فٹ، ۳) 16 فی 7 فٹ، ۴)  18 فی 7 فٹ ، ۵) 12 فی 8 فٹ ، ۶)  14 فی 8 فٹ، ۷) 16 فی 8 فٹ، ۸)  18 فی 8 فٹ۔

اس کے علاوہ اج کل ایسے دروازے بھی بنائے جا سکتے ہیں جو کہ (۲۰) فٹ یا اس سے بھی زیادہ بڑے ہوتے ہیں۔ ایک معیاری گیراج کا دروازہ بڑا ہونا چاہیے یہ اس کی تمام ضرورت کے لیے فائدہ دے گا۔

میعاری گیراج کے دروازے

اس پریشانی سے بچنے کے لیے اکثر لوگ اپنے گیراج کے دروازے بڑے رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ آج کل گاڑیوں کے سائز بھی بڑے ہوتے ہیں جس کے لیے گیراج کا کُھلا ہونے کے ساتھ دروزے کا سائز بھی بڑا ہونے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ چھوٹے دروازے ہونے کی صورت میں آپ کو پریشانی اُٹھانی پڑ سکتی ہے۔

پھسلنے والے دروازوں کا استعمال

 اس لیے گیراج میں بھی جدید قسم کے دروازے لگائے جا رہے ہیں جن میں پھسلنے والے دروازے بھی شامل ہیں۔ یہ دروازے خوبصورت ہونے کے ساتھ فائدہ مند بھی ہیں۔ ان دروازوں کو کُھولنے اور بند کرنے میں بھی آسانی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ دیکھنے والوں کو بھی اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔

خود کار کُھلنے والے دروازوں

ایک ریموٹ سے آپ آسانی سے اسے کھول اور بند کر سکتے ہیں یہ آسانِ پیدا کرنے کے ساتھ خوبصورت بھی ہوتے ہیں۔ جن کو آپ بھی آزمانا چاہیں گے۔

ڈبل چوڑائی والے دروازے

اان دروازوں کی تعمیر میں ہر طرح کا مواد شامل کیا جاسکتا ہے چاہے وہ لوہا ہو یا لکڑی یہ ہر طرح کے مواد میں بنائے جاتے ہیں سادہ ہونے کے ساتھ خوبصورت بھی ہوتے ہیں۔ اس لیے عام طور پر ان کی مانگ میں زیادہ اضافہ دیکھا جاتا ہے۔ یہ خوبصورت ہونے کے ساتھ مضبوط بھی ہوتے ہیں اور کئی سالوں تک محفوظ رہتے ہیں۔

مزید تجاویز کے لیے اسے دیکھیں۔ ڈبل گیراج کے خوبصورت خیالات جو آپ کی حوصلہ افزائی کریں گے

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista