گھروں کی کھڑکیاں

Shahtaj Shahtaj
The Hermitage, Simplicity Timber Solutions Ltd Simplicity Timber Solutions Ltd Puertas y ventanas de estilo moderno Madera Acabado en madera
Loading admin actions …

آج ہم آپکو بتاتے ہیں کہ کھڑکیاں کیوں بنائی جاتی ہیں اور کسی جگہ کے لئے اس کی کیا اہمیت ہے۔ قدیم دور میں بھاری بھرکم کھڑکیوں کا رواج تھا جس کی خوبصورتی کی ضمانت اس میں بنے ہوئے محراب اور لوہے کی بھاری جالیاں ہی ہوتی تھیں لیکن اب ایسا نہیں ہے۔

کھڑکیاں

 دن بھر روشنی کی موجودگی مزاج میں خوشگوار احساس لاتی ہے اور ہوا کے گزر سے پاکیزہ سا ماحول محسوس ہوتا ہے جو آنے والے مہمانوں پر بھی اچھا تاثر پیدا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ کھڑکیاں شامل کرنے کے اور بھی کئی فوائد دیکھنے میں آتے ہیں اور اسکی اہمیت بہت واضح طور پر دیکھی جاتی ہیں۔ جیسے کھڑکیاں کسی بھی جگہ کو گپت قبر سے تبدیل کرکے ایک حسین خوبصورت جنت جیسا منظر دے سکتی ہے۔

۲۔ جدید کھڑکیاں

 بچوں والے گھروں میں احتیاطاََ لوہے کی ہلکی جالیاں صرف حفاظت کے پیشِ نظر لگوا لی جاتی ہیں۔ اگر دیواریں کم چوڑی ہوں تو بعض دفعہ روشن دان سے بھی کام چلایا جا سکتا ہے۔ لیکن اگر وسیع کھڑکیاں بنوائی جائیں تو عموماََ سلائڈنگ شیشے ہوتے ہٰن تاکہ کمرہ روشن ہوجائے اور تازہ ہوا اندر آجائے۔

صحن یا باغ کی طرف کھڑکیاں

پھولوں اور پتوں کی خوشبو سے مزین ہوا جب اندر آئیگی تو آنے والوں پر بہت اچھا تاثر پڑیگا۔ دوسرے باغ اور اسکے اطراف کا دلکش نظارہ بھی ہمارے مہمانوں کو دیکھنے کو ملیگا۔ اور باہر کھیلنے والے بچوں پر بھی نظر رہیگی۔ ایسی کھڑکیاں آپ کے بجٹ پر بھی زیادہ اثر نہیں ڈالتی ہیں اور خاص کر متوسط طبقہ جو ایک مخصوص بجٹ لے کر گھر بنواتے ہیں اس پر اپنے خرچے گراں نہیں گزرتے۔

مزاج میں تبدیلی

جی ہاں، یقیناََ ہم لوگوں کے مزاج میں تبدیلی کا عنصر بدرجہ  موجود ہے اور یکسانیت ہم میں اکتاہٹ پیدا کر دیتی ہے۔ کچھ عرصہ پہلے کھڑکیوں کے مختلف طریقے کی جھالروں کا رواج تھا۔ کچھ لوگ ان میں موتیاں پرو کر چھوٹے پرندے پلاسٹک کے اور کچھ لوگ پھول پتے بھی پرو کر لٹکا دیتے تھے۔ ان میں صاحب خانہ کے ذوق کی عکاسی ہوتی تھی۔ اور خوبصورتی بھی نظر آتی تھی اور کچھ نیا پن بھی محسوس ہوتا تھا۔ بعض لوگ اس میں جدت لانے کے لئے کرسٹل کے شیڈ والے موتی بھی استعمال کرتے تھے جو راشنی کو منعکس کرتے تھے اور کمرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے تھے۔ اور آنے والے مہمانوں کو نیا خیال دیتے تھے کہ وہ بھی اپنے گھر کو اس طرح سجا سکتے ہیں۔

کھڑکیوں کی سجاوٹ

اگر کھڑکیوں کی دیواریں چوڑی ہیں اور ان پر کچھ رکھنے کی گنجائش ہے تو مصنوعی اور قدرتی پھولوں کے چھوٹے چھوٹے گملے بھی سجائے جا سکتے ہین جن میںمصنوعی گملے دھو کر رکھے جا سکتے ہیں اور وقتاََ فوقتاََ ان کو اپنے بجٹ کے مطابق تبدیل کیا جا سکتا پہے اور تازہ پھولوں اور پتیوں سے مزین گملوں کے تو کیا کہنے۔ ایسا لگتا ہے کہ کھڑکیوں میں الگ سے بہار آئی ہوئی ہے۔ چھوٹے گملوں میں ہوا کے سنگ سر مستی کرتے پودے اور پھول ہلکے ہلکے لہراتے ہوئے بے حد خوبصورت منظر پیش کرتے ہیں اور یہ نظارہ ایسا دلفریب ہے کہ انسان کو مبہوت کردیا ہے۔ تو یہ آئیڈیاز ہے گھر میں کھڑکیوں کے۔ آپ کا کیا خیال ہے؟ ہمیں ایسا لگتا ہے کہ تمام آئیڈیاز کو دیکھتے سمجھتے اور محسوس کرتے ہوئے آپ کا ہاتھ نمبر پانچ پر آ کے متفق ہوگا۔ تو ضرور کوشش کیجئے۔

کھڑکیوں کے مزید آئیڈیاز جاننے کے لئے پڑھیں: تازی ہوا اور روشنی کے داخلے کے لئے ۱۰ وسیع کھڑکیاں

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista