سردیوں میں گھرکو کرم رکھنے کے ليے 6 اہم مشورے

Amjad Ali Amjad Ali
Dutch Mountain, KRFT KRFT Casas modernas
Loading admin actions …

سردیوں کا آغازہوچکاہے اوربرصغیرکے زیادہ تر حصوں میں جہاں موسم گرما شدیدترہوتا ہے وہیں موسم سرما بھی کچھ کم نہیں ہوتا۔ گھرکوگرم رکھنے کے ليے جدیددور کے ماہرین تعمیرات اور صارفین دوران تعمیرہی ساينسی بنیادوں پرتوانايی کی بچت پرتوجہ دیتے ہیں جس سے سردویوں میں گھرکوگرم اورگرمیوں میں ٹھنڈا رکھنا آسان ہوتا ہے۔ لیکن homify کے ماہرین نے آپ کے ليے چند مفید تجاویز اور مشورے مرتب کيے ہیں۔

قدرتی توانايی

دن کے وقت کمروں کوگرم رکھنے کے ليے سورج کی توانايی سے ہرممکن استفادہ کریں۔ دھوپ سینکنے سے صحت پربھی اچھا اثرپڑتا ہے۔ ضروری کام جو آپ دھوپ میں بآسانی کرسکتے ہیں، ضرور دھوپ میں بیٹھ کر کریں اور گھرکے ٹھنڈمیں بیٹھ کر ٹھنڈ سہنے سے بہترہے کہ جوکام آپ باہر جاکر دھوپ میں کرسکتے ہیں، انکے ليے ضرورباہرجايں۔ اس طرح صحت پربھی اچھا اثرپڑتا ہے۔ سورج کی براہ راست روشنی کمرے میں آنے دیں اورشیشوں سے پردے ہٹا دیں۔

شاخ تراشی کریں

اگر آپ کے گھر میں درخت اور بیل بوٹے وغیرہ ہیں تو خزان کی آمد کے ساتھ ہی شاخ تراشی ضرورکریں۔ اس طرح آپ خزاں کی وجہ سے گرتے پتوں کو بار بار صاف کرنے سے نجات حاصل کریں گے۔ اور سردیوں میں چونکہ سايے کی ضرورت نہیں ہوتی، اس ليےدھوپ سینکنے کا لطف اٹھا سکیں گے۔ اس کے ساتھ درختوں اورجھاڑیوں پر شبنم جمی رہتی ہے جو سخت سردی میں برف بھی بن جاتی ہے۔ درختوں کی صحت کے ليے بھی سالانہ شاخ تراشی ایک مفید اور آزمودہ عمل ہے۔ اور باغبانی کے ماہرین کا مشورہ بھی۔

فرش کو ڈھابپ دیں

گھرکے تمام قابل استعمال فرش کو قالین کی مدد سے ڈھانپ کررکھیں تاکہ ٹھنڈے فرش کی ناگواری کو کم کیاجاسکے خصوصا ماربل کے فرش سردیوں میں بہت زیادہ ٹھنڈے ہوجاتے ہیں۔

مرمت اور صفايی

ہر موسم کی آمد سے پہلے گھرمیں ضروری ترمیم و اضافہ کرنا پڑتا ہے۔ سردیوں کی تیاری کرتے وقت کوشش کریں کہ ایسی کھلی جگہوں اور سوراخوں کو بند کردیں جن سےسرد ہواوں کے داخل ہونے کا امکان ہو۔ الرجی اورزکام کی صورت میں ایسی ہوايں نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں خصوصا شیرخوار بچوں کے ليے۔

چھت اور زیر فرش تپش کا نظام

روس اور مشرقی یورپ جیسے سرد ترین خطوں کے نقطہ انجماد سے گرے ہويے درجہ حرارت کو بڑھانے کے ليے میں چھتوں اور فرش میں گرم پانی کو پايپوں اور موٹرکی مدد سے گھمایاجاتا ہے۔ لیکن نيی ٹیکنالوجی کی مدد سے یہی کام بجلی کے ہیٹرکی مدد سے بھی کیا جاسکتا ہے۔ جبکہ شمسی نظام بھی متعارف ہوچکے ہیں۔ اور سولر پینل کی مدد سے پانی گرم کرنے کی بات تو اب نيی نہیں رہی۔

دیوان خانے کا آتش دان

سردیوں میں خاندان کا کسی مرکزی کمرے میں اجتماع اور دادی اماں کی کہانیاں تو اب شاید میسرنہ ہوں لیکن دیوان خانے کوگرم رکھنے کے ليے آتش دان ایک مفید اور آزمودہ طریقہ ہے۔ جو روایت کے ساتھ ساتھ خوبصورتی کا زریعہ بھی ہے۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista