اشنکٹبندیی گھروں کے ۵ حیران کن فوائد

Shahtaj Shahtaj
CASA HORTO, Maria Claudia Faro Maria Claudia Faro Casas de estilo tropical
Loading admin actions …

انسانی فطرت میں ہے کہ وہ یکسانیت سے اکتا جاتا ہے اور تبدیلی ڈھونڈنے لگتا ہے۔ یعنی اگر وہ شہر میں رہ رہا ہے تو کچھ عرصے کے بعد اس کا دل گاؤں میں جانے کو چاہتا ہے۔ تا کہ کچھ عرصہ شور و غل سے دور رہ کر فطرت کے قریب رہ سکے اور دل و دماغ کو پر سکون کر سکے۔ اس مسئلے کو اشنکٹبندیی گھر بہتر طریقے سے حل کرسکتے ہیں۔ آئیے ہم آپ کو اس گھر کے فوائد بتاتے ہیں کہ اسے کس طرح منظم کر کے با سہولت بنا سکتے ہیں۔

۱۔ گھر کی بناوٹ

اشنکٹبندیی گھر کی بناوٹ ایسی ہونی چاہئے کہ باہر کا شور شرابہ گھر کے اندر نہ آئے تا کہ طبیعت میں بے زاری نہ ہو اور اپنے گھر میں جانے کا مقصد بھی پورا ہو جائے۔ اس قسم کے گھر اکثر خوبصورتی اور سکون دونوں کی شاندار مثال سمجھی جاتی ہے۔ ان گھرون کے معمار عام گھروں کے معمار جیسے ہی ہوتے ہیں لیکن ان میں تخلیقات بہت زیادہ مقدار میں پائی جاتی ہے جس سے آپ کے گھر کی وضع میں تو ضرور تبدیلی آتی ہے لیکن اس کے مقصد اور آرام میں نہیں! اشنکٹبندیی گھر کے لوازمات اور ان کے فرنیچر تقریباََ عام گھروں جیسے ہی ہوتے ہیں لیکن تھوڑے اعلی ہوتے ہیں جو آپ کے گھر کو مختلف وضع دینے میں کامیاب ثابت ہوتے ہیں۔

۲۔ دیوان خانہ

ایسے گھروں کے دیوان خانے میں زیادہ تکلف نہیں برتا جاتا مگر طبیعت میں خوشگوار تبدیلی لانے کے لئے دیوان خانے کے کونوں میں کوئی اچھے شیڈ والا لیمپ یا تازہ پھولوں اور پتیوں والا گملہ لگا دیا جائے تو نہ صرف یہ کہ دیکھنے میں خوبصورت لگتا ہے بلکہ آپ کے مزاج پر بھی خوشگوار تبدیلی پیدا ہوسکتی ہے۔

۳۔ خوابگاہ

خوابگاہوں میں موسم کی مناسبت سے پردے اور بستر کی چادروں کا استعمال کمرے کو خوابناک ماحول فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ دیواروں پر خوبصورت مناظر کی تصاویر اگر لگا دی جائے تو سو کر اٹھنے والوں کی آنکھیں ایسے مناظر دیکھ کر تازہ دم ہو جاتی ہیں اور طبیعت ہلکی پھلکی ہو جاتی ہے۔

۴۔ باورچی خانہ

اشنکٹبندیی گھروں میں باورچی خانوں میں حسب ضرورت سامان رکھا جائے تا کہ زیادہ پریشانی نہ اٹھانی پڑے اور کام کا بوجھ بھی نہ پڑے اس کے علاوہ باورچی خانوں کی کھڑکیوں پر پھولوں اورپتوں کی بیلیں لگا دی جائیں تو ہوا کے ساتھ جھومتی ہوئی بیلیں ایک انوکھا سرور پیدا کر دیتی ہیں۔

۵۔ باغ

ہرا بھرا باغ ایسے ہی ہمارے طبیعت میں خوشگواریت پیدا کردیتا ہے۔ باغ کے اطراف میں سدا بہار کے یا دوسرے چھوٹے چھوٹے پوے لگا دیے جائیں تو یہ باغ کی خوبصورتی کو بڑھا دیتے ہیں اور اگر اس کے درمیان چھوٹا سا تالاب یا سوئمنگ پول بنا دیا جائے تو باغ کی خوبصورتی میں بے پناہ اضافہ ہوجائے گا اور آنے والوں کا دل اس منظر سے کبھی نہیں بھرے گا اور شام کے وقت یہاں کا منظر ماحول میں چار چاند لگا دے گا اور آس پاس سے گزرتی ٹھنڈی ہوائیں ماحول کو خوشگوار اور معطر کر دینگی۔

کیا آپ گھروں کے بارے میں مزید جاننا چاہینگے؟ تو پڑھیں: گھر کے سامنے کے حصّے کے ۶ آئیڈیاز

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista