ایک گھر جس کی تہیں کسی دوسری دنیا کی ہیں

Resham Ejaz Resham Ejaz
homify Cuartos de estilo ecléctico
Loading admin actions …

یہ گھر کسی دوسری دنیا کا ہے اور بلا شبہ اس گھر کے لوگ کچھ ایسا چاہتے تھے جو سب سے انوکھا ہو۔ یہاں آسائش، حسن، انوکھی اور تہیں ہیں جو ہمیں اپنی اصلیت سے حیران کرتی ہیں۔

اگر آپ اپنے گھر کے لیے کسی انوکھی اور منفرد شے کی تلاش میں ہیں، آپ کو یہ منصوبہ چھوڑنا نہیں چاہیے۔ 

آئیے اور دیکھیے!

آتش دان نمایاں کریں

homify Cuartos de estilo ecléctico

لاؤنج کا سب سے حسین عنصر اینٹوں سے بنا آتش دان ہے۔ اتنے جدید کمرے میں انہوں نے حیران کن طور پر ایک دیہی آتش دان چنا۔مختلف اندازوں کا دلچسپ ملاپ جس کا نتیجہ ایک انوکھا ماحول ہے۔

نظر کا دھوکا

homify Pasillos, vestíbulos y escaleras de estilo ecléctico Mármol

داخلے میں ہی آپ اس گھر کی خوبصورتی سے حیران ہو جاتے ہیں۔ دراصل، اس گول دروازے سے دیکھنے پر اپنی زیادہ حرکات اور تفصیلات نظر آتی ہیں کہ ہمیں پتا بھی نہیں کہ کہاں دیکھنا ہے۔

اس داخلے کے فرش کی بات کرتے ہیں جو بے حد پر آسائش ہے۔ اس کی روشنی، سفید و سیاہ رنگ اور بہت سی لکیریں ایک شاندار نظر کا دھوکا تخلیق کرتی ہیں۔

ایک چھت جو آپ کی نظریں گھیر لیتی ہے

homify Cuartos de estilo ecléctico

ہم ایک ایسی چھت دیکھتے ہیں جو عام چھتوں سے بالکل الگ ہے۔ یہ سفید رنگ یا لکڑی سی بھی نہیں ہے بلکہ بے شمار سیاہ دھاریوں والی ہے جو بہت سی جڑی ہوئی تکونیں بناتی ہیں اور آخر میں ایک ہیرے کی شکل میں جڑتی ہیں، جس میں ایک گول سیاہ لیمپ لگا ہے۔

جب تالاب کی چھت تالاب جتنی ہی حسین ہو

homify Piscinas de estilo ecléctico

ایک پر آسائش گھر میں تالاب کی موجودگی تو لازمی ہے، مگر مسئلہ تالاب نہیں ہے بلکہ چھت ہے جو اس دنیا جیسی بالکل بھی نہیں۔ اس ذاتی سپا میں سفید تھری ڈی چھت ہے جو بالکل بھی عام نہیں۔

اس کے بعد ہم ہر شے کی امید رکھتے ہیں! چلیے آگے دیکھتے ہیں۔

جیسے یہ ماضی سے ہو

homify Cuartos de estilo ecléctico

ڈائننگ روم کے گرد بنا ایک فرش یہ شاندار ڈیزائن دکھاتا ہے جو قدیم اور جدید کا امتزاج ہے۔ بے حد دلچسپ۔
ایک بار پھر فرق سےکھیلا گیا ہے اور ایک شاندار نظر کا دھوکا تخلیق کیا گیا ہے جس میں سیاہ و سفید لکیریں ایک دوسرے کو پار کرتی ہیں۔

امتزاج

homify Cuartos de estilo ecléctico

اس تصویر میں ہم باقی جگہ کے علاوہ فرش بھی دیکھ سکتے ہیں۔
ہمیں کوئی شک نہیں کہ پیشہ واران نے یہاں رسک لیا مگر محنت اور اچھے ذوق کے ساتھ سب کچھ ممکن ہے۔ برتنوں، سنگ مرمر سیمنٹ کی دیوار اور سیاہ لکڑی کے فرنیچر کا ملاپ دیکھیے۔  

یہاں جدید اور قدیم فن تعمیر کا امتزاج محسوس کیا جا سکتا ہے۔

مہریں

homify Cuartos de estilo ecléctico

پچھلی تصویر کے طرح یہ بھی تقسیم کی گئی ہے، یعنی دیواروں پر مائیکروریسیمنٹو کی تہہ لگائی گئی ہیں، مگر انہیں سادہ چھوڑنے کے بجائے مہریں لگائی گئي ہیں۔ ایک منفرد تجویز جس نے جگہ میں جان بھر دی۔

کیا یہ ایک باتھ روم ہے؟

homify Baños de estilo ecléctico

اس پر آسائش رہائش گاہ میں بہت سے حصے تھے اور کسی ایک کو پسندیدہ کہنا مشکل ہے۔ یہ سچ ہے کہ اس باتھ روم نے ہمیں حیران کیا ہے۔ ایک جانب تہوں کی سادگی ہے تو دوسری جانت تفصیلات کا حسن اور آسائش، جیسا کہ یہ جھرنے جیسے نلکے والا گول باتھ ٹب! ہم کہتے ہیں، واہ!
ہم نے تو یہاں بے حد اچھا محسوس کیا، آپ کا کیا خیال ہے؟

مزید تجاویز کے لیے دیکھیے: ایک ننھا منا مگر دلکشی سے بھرا گھر۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista