گھر سے پینٹ اور پیٹرول کی بد بو ختم کرنے کے طریقے

Amjad Ali Amjad Ali
App & Online Marketing Agentur aus Berlin, Studio Stern Studio Stern Oficinas de estilo moderno
Loading admin actions …

گھروں میں پینٹ کے فوری بعد اور آیندہ چند روز تک رہنا محال ہوجاتا ہے۔ پینٹ میں سینتھیٹک کیمیکل اور پیٹرول یا مٹی کے تیل کی بد بو نہ صرف مضرصحت ہوتی ہے بلکہ الرجی کے شکار مریضوں کے ليے وبال جان بن جاتی ہے۔ homify.pk پر آج کا مضمون گھرسے پیٹرول اور پینٹ سمیت ہر قسم کی ناپسندیدہ بد بو ختم کرنے سے متعلق گھریلو، کم خرچ اور آسان ٹوٹکوں پرمشتمل ہے۔ خصوصا باورچی خانے کو پینٹ کرنے کے بعد بد بو سے فوری صاف کرنا ضرروری ہوتا ہے تاکہ خوراکی مواد تیزابی اور کیمیایی اثرات سے محفوظ رہ سکے۔

پیاز کا جادو

کم خرچ، آسان ترین اور عام فہم حل یہ ہے کہ گھر سے تیل وغیرہ کی بد بو ختم کرنے کے ليے باریک کٹی ہویی پیاز گھر کے مختلف حصوں میں کھلا ہوا رکھ دیں۔ جس میں اس احتیاط کو یاد رکھیں کہ کہ کٹے ہویے پیاز کا اندرونی حصہ اوپر کی طرف ہونا چاہیے۔

چارکول کا استعمال

چارکول میں بدبو کو کھینچ کر جذب کرنے کی قدرتی خاصیت پايی جاتی ہے۔ چارکول کو کھلی حالت میں گھر کے متاثرہ جگہوں میں رکھ دیں۔ اور کچھ دیر انتظار کریں۔ کوییلہ ریفریجیریٹر سے بھی بد ختم کرنے کے ليے موثر ہے۔

امونیا

آدھا لیٹر پانی میں آدھا چمچ مونیا ملايں اور آسان گھریلو ٹوٹکے کیساتھ بد بو کوبھگايں۔ متاثرہ جگہوں پر امونیا ملا پانی رکھیں اور ہوا کو اندرآنے دیں۔ احتیاط کریں کہ اس دوران کويی کمرے میں نہ جايے۔

سفید سرکہ

nuova cucina a Verona, moovdesign moovdesign Cocinas de estilo minimalista

ایک اور موثر اور کم خرچ گھریلو ٹوٹکہ جس کی مدد سے آپ گھر سے بد بو کا خاتمہ کر سکتے ہیں، سفید سرکے کا استعمال ہے۔ سفید سرکے کیی ڈبے تازہ پینٹ کيے ہویے کمرے میں مختلف جگہوں پر رکھیں اور چند گھنٹے انتظار کریں۔ آپ خود محسوس کریں گے کہ بد بو ختم ہوگیی ہے۔

گرم دودھ

کمرے سے بد بو ختم کرنے کے ليے کویلے کی طرح گرم دودھ کے گلاس کمرے یا دیوان خانے میں مختلف جگہوں پر رکھنے سے بد بو ختم ہوجاتی ہے جبکہ دودھ پر کویی اثر بھی نہیں پڑتا۔ جو کہ ایک اور کم خرچ اور موثر گھریلو ٹوٹکہ ہے۔

متفرق اقدامات

گھر سے بد بو کو بھگانے کے ليے آپ اگر بتی کا استمعال بھی کر سکتے ہیں۔ صابن یا ڈیٹرجنٹ ملے پانی سے فرش دھونے سے بھی بد بو کا اثر کم ہوجاتا ہے۔ جبکہ خوشبو یا پرفیوم وغیرہ سے بھی بد بو کی شدت تھم جاتی ہے۔ ڈبل روٹی کو پلیٹ میں رکھیں اور اس پر سفید سرکہ ڈالیں جو بد بو کے خلاف ایک موثر ٹوٹکہ ہے۔ اپنی خواب گاہ سے بد بو کو بھگانے کے ليے بیڈ شیٹ اور کمبل پر خوشبو لگا کر کمرہ کچھ دیر کے ليے بند کردیں۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista