دیوار میں سٹوریج کے 9 شاندار آئیڈیاز جنہیں آپ اپنانا چاہیں گے۔

usranaz usranaz
スウェーデン人の3人に2人は使っている壁掛け収納ストリング, グリニッチ グリニッチ Salas de estilo escandinavo
Loading admin actions …

آپ کے گھر کی دیواریں ترتیب اور سٹوریج کے حوالے سے فضول ھو سکتی ہیں اگر آپ نے ان کو بہترین استعمال میں نہ لائے۔ لیکن پریشانی کی کوئی بات نہیں آج ہم یہاں آپ کی مدد کے لئے حاضر ہیں تا کہ آپ ان کا صحیح معنوں میں فائیدہ اُٹھا سکیں۔

داخلہ ڈیزائنر جو کہ چھوٹی چھوٹی چیزوں کو بھی مظم انداز میں سر انجام دیتے ہیں مثال کے طور پر اسلام آباد کے ڈیزائنر اب اتنے ماہر اور پیشہ ور ھو گئے ہیں کہ وہ دیوار کی ایک ایک انچ کا بھی بہت منظم اور خوبصورت انداز میں استعمال میں لے آتے ہیں۔ہم جانتے ہیں کہ آپ کو یہاں پر کچھ حیرت انگیز نظام اور انداز   حیران کر دیں گے. عملی اور جمالیاتی طور پر خوشگوار تنظیم کے حل کے ذریعہ ایک عصر حاضر گھر اور آفس کے لئے، ہمارے پاس ہر ایک کے لئے آج بہت کچھ ہے، تو چلو ایک نظر ڈالیں!

1. بنی بنائی شیلف

اگر آپ دیوار کے لئے صحیح شیلف کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ بہت سے چھوٹی چھوٹی چیزوں کو بدترین انجام سے بچا سکتے ہیں۔اور اس کے لئے ہمیں صنعتی ڈیزائن بہت پسند ھے، پیچھے سے دیوار کے ساتھ چپکا ھوا، بغیر کسی سپورٹ اور بڑی جگہ کو کور کئے بغیر آپ بہت سادہ اور دلکش انداز کے ساتھ آپ نمائش کے لئے واضح جگہ بنا سکتے ہیں۔

2. دلکش دیواری ڈبے

ہم دیواری ڈبوں کو بہت پسند کرتے ہیں کیوں کہ یہ بے پناہ خوبصورتی اور دلکشی کے ساتھ اور اختیاری دروازوں کے ساتھ سٹوریج کے لئے بہت سی جگہ بھی دیتے ہیں۔جس میں  بہت سی چھوٹی چھوٹی چیزوں کو چھپایا جا سکتا ھے۔ مربع شکل ھونے کی وجہ سے ان ڈبوں کو ماڈیولر نظام کے تحت مختلف شکلوں ،سٹائل اور ڈیزائنوں میں ترتیب دے سکتے ہیں۔

3. باورچی خانہ میں برتنوں کا ریک

اس سے قطع نظر کہ آپ کا باورچی خانہ کتنا جدید اور فعال ھے۔ فرق اس بات سے پڑتا ھے کہ اس میں سٹور کرنے کی کتنی گنجائش ھے۔ ہمارے پاس ایک بہترین تجویز یہ ھے کہ آپ باورچی خانے کے برتنوں کے لئے دیوار میں سٹوریج کا انتطام کریں۔اس طریقہ کار سے نہ صرف ضرورت کے برتن آپکی دسترس میں رھیں گے بلکہ دیوار میں خوبصورت انداز میں محفوط بھی رھیں گے۔ کون اس طرح کا پُرکشش باورچی خانہ نہیں چاہتا۔؟

4. سائکل کی پارکنگ

کیا آپ سائکل چلانا پسند کرتے ہیں ؟تو اپنی سائکل کو بھی دیوار کے پاس لے جائیں۔ دن گذرنے کے ساتھ ساتھ یہ ایک آرائشی ٹکڑا کی حیثیت اختیار کر جائے گا اور جب آپ اس کو چلانا چاہیں تو ہیلمٹ اٹھائیں اور اس پر سوارھو جائیں۔ آپ  سائکل کے لئے ایک ریک کا انتخاب کریں اور اسے سائکل کے لئے مختص کر دیں جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ھے۔

5. پرندوں کا پنجرہ لٹکائیں

Birdie Mounted Desk homify Espacios comerciales Tiendas y espacios comerciales

یہ کتنا شاندار آئیڈیا ھے۔ بجائے اس کے کہ آپ پرندوں کے پنجرے کے لئے ایک معقول اور کافی جگہ کو استعمال میں لائیں۔ اس پنجرے کو دیوار کے ساتھ لٹکانے کی تجویز نہائت اعلیٰ ھے۔ یہ نہ صرف گھر میں دلکشی اور خوبصورتی لاتا ھے بلکہ جگہ کی کمی کو پورا کر کے خوبصورت پرندوں کو نمائش کے لئے پیش کرتا ھے۔

6. دلچسپ باغ اور پودے

عمودی باغاتکا رجحان واقعی مقبولیت کے لحاظ سے بڑھ رھا ھے۔ کیونکہ یہ ایک چھوٹی سی یا عجیب جگہ کے اندر، بہت سر سبز جگہ کو پیش کرتے ہیں. صرف چند پودوں کو اپنی دیواروں میں شامل کرکے، آپ کو اندرونی یا باہر چھت پر  شاندار پودوں سے لطف اندوز ھو سکتے ہیں.

7. کافی ٹیبل کے متبادل کے طور پر

کیا یہ خیال شاندار نہیں ھے۔ بجائے اس کہ آپ اپنے چھوٹے کمرے میں کافی اور چائے رکھنے کے لئے فرش پر ایک خصوصی جگہ بنائیں۔ایک دیوار کے ساتھ مزین میز واقعی کافی کی میز اور بہت سی چھوٹی چیزوں کو دلچسپ انداز میں سٹور کر سکتے ہیں۔اس کے ساتھ ایسی میز کو خواب گاہ میں پلنگ کی اطراف کی میزوں کے طور پر بھی استعمال مین لائے جا سکتے ہیں۔

8. ایک جدید مشروب ریک

اگر آپ مشروب سے پیار کرتے ہیں اور مخصوص بوتلوں کو جمع کرتے ہیں تو، آپ کو جلد ہی باورچی خانہ میں ایک ایسا ریک بنانا چاہئے جس مین ان مشروبات کو خوبصورت انداز مین محفوظ کیا جا سکتا ھے۔ لہذا ہم یہ سوچتے ہیں کہ ایک دیوار پر مشروبات کا ریک، کامل احساس ہے. یہ دراصل عملی طور پر ایک بہت ہی شاندار نمائش پیدا کرتا ہے،

9. مقناطیس کے ساتھ شاندار سٹوریج

Magic Wall, Magic Wall Magic Wall Cocinas de estilo moderno Almacenamiento

بہت چالاک!  ذہین  ہیں تو اس مقناطیسی بورڈ اطیسی بورڈ کا استعمال ایک شاندار تجویز ھے۔ اسے ضرور آپ کے کمرے میں نصب ھونا چاہئے،اگر آپ کمرے میں چیزوں کی بے ترتیبی سے فکر مند ہیں تو اس مقناطیسی بورڈ کی مدد سے لوھے اور میٹل کی اشیاء کو دلچسپ اندازمیں چسپاں کر دیں۔لہذا یہ ڈیزائن غیر معمولی باورچی خانے میں بہت مقبول ہیں. ہمیں اس طرح کچھ  دفتر میں بھی کرنا پڑے گا.

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista